دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کروناسےمزید 77اموات،1ہزار118نئےکیسز رپورٹ

جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 77اموات اور 1 ہزار118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا کیسز کی شرح2.54 فیصد ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار453 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 36ہزار131ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 44ہزار987 ہے اور8لاکھ 69 ہزار691 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار397 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

جبکہ سندھ میں 5 ہزار164، خیبرپختونخوا 4 ہزار 170، اسلام آباد 766، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 291 اور آزاد کشمیر میں 558 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار871، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار928، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار 31، سندھ 3 لاکھ 25 ہزار110،

بلوچستان 25 ہزار961، آزاد کشمیر 19 ہزار 566اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار664 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں

جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About The Author