پندروہیں لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شیخ زید اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی ۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔
اسلام آباد کی ٹیم میں حسن علی ، عثمان خواجہ اور شاداب خان جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں جب کہ محمد حفیظ ، راشد خان اور شاہین آفریدی لاہور قلندرز کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ 20 میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق تجربہ کار امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پی ایس ایل 6 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق 6 امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب
فیصل آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا، ضمیر حیدر، محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،
متوازن وفاق اور وسائل پر اختیار کےلئے سرائیکی سرگرم کارکنوں اور طلبہ تنظیموں کی’ سرائیکی صوبہ ریلی کا انعقاد