دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز

رضاکار ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف ہیں

ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے۔

رضاکار ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف ہیں۔

والدین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں ، عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

وزیر اعظم نے بچی کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

عمران خان کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس بھی ہوا۔

پولیو مہم کے پہلے روز 2 لاکھ 52 ہزار 961 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا ۔

پہلے روز مقرر کردہ ٹارگٹ کا 92 فیصد حاصل کیا گیا ۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق 5 روزہ پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 58 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محکمہ صحت کو پولیو مہم کی بھرپور مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

کووارڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ پانچ سال تک کے تین کروڑ، تیس لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دو لاکھ 23 ہزار فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مہم میں بلوچستان کے 33، خیبر پختونخوا کے 35، پنجاب کے 20 اور سندھ کے 30 اضلاع شامل ہیں۔ مہم اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے دو اضلاع میں بھی ہو رہی ہے۔

کوارڈینیٹر پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مہم ہو رہی ہے جس سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ مہم کی کامیابی میں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ضرور ویکسین دیں، بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ویکسین پلانا لازمی ہیں۔

About The Author