اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈہرکی ٹرین حادثہ:ریسکیو آپریشن مکمل،ٹریک بحالی کاکام جاری

کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

ڈہرکی میں ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے

تاہم ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے آنے والی شاہ حسین11 اور علامہ اقبال ایکسپریس 15 گھنٹے لیٹ ہے۔

تیزگام 13 ، پاک بزنس ایکسپریس 14 اورقراقرم ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

عوام ایکسپریس 20، خیبرمیل 8 اور فرید ایکسپریس 10 گھنٹے لیٹ ہے۔ جعفر ایکسپریس 14 ،پاکستان ایکسپریس 16 گھنٹے،

رحمان بابا ایکسپریس 19 اور شالیمار ایکسپریس 21 گھنٹے تاخیر کا شکا رہے۔

ریلوے انتظامیہ نے لاہور سے جانے اور آنے والی کراچی ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی ہے۔

جناح ایکسپریس اور گرین لائن ایکسپریس کو بھی کینسل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ریلوے انتظامیہ اور افسران ریلیف آپریشن کی تکمیل تک ڈیوٹی پر موجود رہےگا۔

جاں بحق اور زخمی افراد کی حتمی تعداد اکٹھی کر کے جاری کی جائےگی۔

ڈہرکی میں ملت اور سرسید ایکسپریس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے

میں کم از کم 62 افراد جاں بحق  اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں 1269 مسافر سوار تھے۔ 

ملت ایکسپریس میں765 اور سر سید میں504 مسافر تھے۔

ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا اور سرسید ایکسپریس لاہورسے کراچی جارہی تھی۔

حادثے کے بعد پاکستان ریلویز نے ہیلپ لائن نمبر 0719310087 جاری کر دیا ہے جس پر رابطہ کرکے حادثے سے متعلق معلومات لی جا سکتی ہیں۔

%d bloggers like this: