پاکستانی اداکارہ ثنا فخر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بہترین الفاظ کا چناؤ کرکے ٹرولنگ کرنے والوں کے نام اہم پیغام شیئر کیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب لوگ فنکاروں کی نجی زندگی پر منفی تبصرے کرتے ہیں تو دل دکھتا ہے۔
ہمارے ملک میں ان دنوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا رجحان حد سے بڑھتا جا رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی کسی بھی ویب سائٹ پر کوئی اداکار یا گلوکار اپنی تصویر پوسٹ کرئے یا کوئی تحریر شیئر کرئے تو کچھ ہی دیر میں لوگوں کے منفی تبصرے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صحت و فٹنس کے حوالے سے ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کرنے والی اداکارہ ثنا فخر نے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں خوبصورت الفاظ کا چناؤ کرکے ٹرولنگ کرنے والوں کے نام اہم پیغام شیئر کیا ہے۔
ثنا فخر نے لکھا کہ بحیثیت عوامی شخصیت وہ سمجھتی ہیں کہ شائقین و ناقدین فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں پر رائے قائم کرتے ہیں
لیکن مداحوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فنکار بھی انسان ہوتے ہیں جن میں خوبیاں اور خامیاں دونوں موجود ہوتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ٹی وی پر نظر آنے والے سیلیبرٹیز اپنی نجی زندگی میں کئی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں
لیکن وہ دنیا کے سامنے مسکراہٹ بکھیر رہے ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ کبھی کچھ فنکاروں کے کام میں کمی بھی رہ جاتی ہوگی لیکن ان کی نیت ہمیشہ اپنے پرستاروں کو خوش کرنے کی ہوتی ہے۔
ثنا فخر نے لکھا کہ جب مداح فنکاروں کی نجی زندگی پر منفی تبصرے کرتے ہیں تو دل دکھتا ہے۔
پیغام کے آخر میں اداکارہ نے لکھا کہ طنز، ۔بےجا مخالفت اور نجی زندگی میں مداخلت کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،