دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان

تھانہ گلگشت کے علاقے مین افسوسناک واقعہ

روز قبل اغواء ہونے والے 13 سالہ بچے کی لاش برآمد

خاندان کے 13 سالہ اکلوتے بیٹے طیب کی لاش کائیاں پور سے برآمد ہوئی

بچے کو 31 مئی کے روز دن دیہاڑے گھر کے باہر سے اغوا کیاگیا،اہل خانہ

فیملی اور اہل محلہ غم سے نڈھال، پولیس کو ذمہ دار قرار دے دیا

 پولیس کی نااہلی سے اکلوتا بیٹا طیب موت کے منہ میں چلا گیا،اہل خانہ

 پولیس نے بچے کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی

 پولیس نے قتل میں ملوث بچے کے رشتے دار سلمان کو گرفتارکر لیا ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے

ایس پی گل گشت ڈاکٹر رضا تنویر
ملتان

ملزم نے دو کروڑ روپے تاوان کے لیئے بچے کو اغواء کیا

بعد ازاں قتل کر کے اس کی لاش گھر کے فرش کو کھود کر دفنا دی ہے پولیس ذرائع
،گھر کے اکلوتے بچے کے قتل پر علاقہ کی فضا بھی سوگوار


ملتان
ملتان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 7 جون سے ہو گا جو11 جون تک جاری رہے گی۔پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں
۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا
جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی
،
ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عابدحسین اور ضلع کے تمام ڈی ڈی ایچ اووز، پولیس، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
مہم کے دوران7 لاکھ58 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے
اور یو سی ایم اووز کے ساتھ یونین کونسل کی سطح پر میٹنگ کرکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیو موبائیل ٹیمز کی مانیٹرنگ کا میکانزم موثر بنا دیا گیا ہے۔

ملتان
جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والے گلوز اور ماسک نایاب ہو گئے۔
طبی عملے اپنی مدد آپ کے تحت مذکورہ اشیاء منگوانے پر مجبور ہے جبکہ نشتر ہسپتال انتظامیہ نے توجہ کرنا چھوڑ دی ہے۔
ذرائع کے نشتر ہسپتال کے انتظامی افسر صرف اپنی پوسٹنگ بچانے کیلئے توجہ دے رہے ہیں۔نشتر ہسپتال کے طبی عملے نے وزیر اعلی پنجاب سے مذکورہ صورت حال
پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ملتان
محکمہ سکولز نے ایم اے ایجوکیشن کو پروفیشنل ڈگری کا درجہ دے دیا، ایم اے ایجوکیشن اساتذہ کی ڈگری ایم ایڈ کے برابر تصور کی جائے گی۔
ٹیچرز کی پروفیشنل ڈگری بی ایڈ ۔ایم ایڈ کے لیے گورنمنٹ قائداعظم اکیڈمی میں داخلہ لازمی قرار دیدیا۔
ایسے ٹیچرز جنہوں نے بھرتی ہونے سے پہلے بی ایڈ نہ کی ہوگی وہ قائد اکیڈمی سے بی ایڈ کریں گے، اس بارے باقاعدہ پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

About The Author