دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: نیشنل بینک کی برانچ میں آتشزدگی

فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھا دی گئی

کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں نیشنل بینک کی برانچ میں آگ لگ گئی

فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ بجھا دی گئی، آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیشنل بینک کی برانچ 1 منزلہ عمارت پر مشتمل ہے، رات گئے اچانک بینک سے دھواں نکلنے لگا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے بڑھنے لگا۔

فائر بریگیڈ کی 1 گاڑی آگ بجھانے کے لئے پہنچی لیکن بینک میں داخل نہیں ہوسکی، بینک منیجر کے پہنچنے کے بعد فائر فائٹرز بینک میں داخل ہوئے اور 2 فائرٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بینک کا فرنیچر اور اسٹیشنری کا سامان جل گیا۔

About The Author