دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہتر کارکردگی پرجامعات کو’’ یونیورسٹی آف دی ایئر ‘‘ ایوارڈ دیاجائیگا

ایوارڈ کا مقصد صوبائی یونیورسٹیوں کےمیعار کو بین الاقوامی سطح پر لانا، جامعات کے مابین صحت مند مسابقت کو فروغ دینا

جامعات میں تعلیم و تحقیق اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروٖغ کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے ’’ یونیورسٹی آف دی ایئر ‘‘ ایوارڈ کا اجراء کر دیا گیاہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےپنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے

سرکاری شعبہ کی صوبائی یونیورسٹیوں کی تعلیمی اور انتظامی کارکردگی کو جانچنے کے لیے

معروضی پیمانہ بنایاہے جس کے تحت معروف ماہرین تعلیم کی زیرنگرانی صوبائی یونیورسٹیوں کا سالانہ جائزہ لیا جائے گا۔

ایوارڈ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ارفع ٹیکنالوجی پارک لاہور میں ہوا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ

حکومت پی ایچ ای سی کیے اقدامات کومکمل سپورٹ کرتی ہے اور بجٹ میں اس کی مالی اعانت میں اضافہ کرے گی۔

راجہ یاسر ہمایوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلرز ایوارڈ کے پیرامیٹرز کو بہتر بنانے کیے لیے قابل عمل تجاویز دیں ۔چیئرمین پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ

ایوارڈ کا مقصد صوبائی یونیورسٹیوں کےمیعار کو بین الاقوامی سطح پر لانا، جامعات کے مابین صحت مند مسابقت کو فروغ دینا

اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونیورسٹیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس موقع پر جامعات کے وائس چانسلرز نے ایوارڈ کو بہتر بنانے کے لیے اپنی اپنی تجاویز دیں۔

About The Author