مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا کی بارش میں ریما خان کو سجاد علی کی یاد آگئی

اداکارہ نے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو میں گانے ’بارش‘ کو استعمال کیا ہے

پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو میں گلوکار سجاد علی کے گانے ’بارش‘ کو استعمال کیا ہے۔

پچھلے سال ریلیز ہونے والے اس گانے کی اصل میوزک ویڈیو میں بھی ریما خان جلوہ گر ہوئی تھیں۔

بارش کے موسم میں عام طور پر لوگ بارش سے متعلق گانے سننا پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ ریما خان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ امریکا میں مقیم اداکارہ کے شہر میں بارش ہوئی تو انہیں سجاد علی کا گانا ’بارش‘ یاد آگیا

اور انہوں نے اسی پر ٹک ٹاک ویڈیو بنالی۔ ریما نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی ویڈیو شیئر کی ہے۔

مداحوں کی بڑی تعداد نے ویڈیو میں ریما خان کے انداز کو پسند کیا۔ اس ویڈیو کو اب تک 74 ہزار سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ 2020 میں ریلیز ہونے والے گانے ’بارش‘ کی اصل میوزک ویڈیو میں بھی ریما خان جلوہ گر ہوئی تھیں۔

ریما خان اور سجاد علی پاکستان کے وہ دو فنکار ہیں جن کا وقت کچھ نہ بگاڑ سکا۔ ریما خان کا شمار پاکستان کی سدا بہار اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

اسی طرح سجاد علی سے بھی اکثر ان کے ینگ لُک (جوان نظر آنے) کا راز پوچھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ریما خان نے اپنے کیئریر کا آغاز 1990 میں فلم ’بلندی‘ سے کیا تھا جبکہ سجاد علی نے 1979 میں اپنا پہلا البم لانچ کیا تھا۔

پی ٹی وی کی سلور جوبلی پر منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام میں سجاد علی نے اپنی پہلی پرفارمنس پیش کی تھی اور وہیں سے ان کے کامیاب کیئریر کا آغاز ہوا۔

ڈھلتی عمر میں بھی جوان اور تازہ دم نظر آنے والے ان دونوں فنکاروں کو مداحوں کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔

%d bloggers like this: