دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کی سفاکیت کا مقدمہ تھانہ سیمنٹ فیکٹری میں درج کرلیاگیا-مقدمہ لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش عرف خدی چکرانی سمیت پندرہ نامزد اور پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا-

مقدمہ میں دہشتگری-

قتل -اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر دفعات شامل —

لادی گینگ نے گزشتہ روز دوافراد کو قتل کیا تھا جبکہ ایک شخص کےدونوں ہاتھ- ناک اور کان کاٹ دئیے تھے


ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں گزشتہ روز پیش آنے والے دردناک واقعہ کا مقدمہ بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سیمنٹ فیکٹری میں مقتول کے چچا دوست

علی کی مدعیت میں لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش عرف خدی چکرانی سمیت پندرہ نامزد اور پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا

مقدمہ میں دہشتگری قتل – اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر دفعات شامل –

جبکہ دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں نے قبائلی علاقوں میں سرچ اپریشن کیا-

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے لادی گینگ کے ٹھکانوں تک پیش قدمی تاہم سیکورٹی فورسز کو ملزمان کی گرفتاری سے متعلق تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں

ہوسکی جبکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز نے پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک کے ہمراہ لادی گینگ کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کے گھر جاکر مقتولین کے

لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے انصاف دلانے کا یقین دلایا


وزیراعظم عمران خان کے لادی گینگ کے خلاف آپریشن کے کے اعلان پر

عمل درآمد شروع کر دیا گیا–

لادی گینگ کے خلاف آپریشن کےلیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس جاری

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے بدنام زمانہ اشتہاری مجرمان لادی گینگ کے خلاف آپریشن کے لیے وزیراعظم عمران خان کے

اعلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا اس سلسلہ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب مومن علی آغا کی زیر صدارت رات گئے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں

اعلی سطحی اجلاس جاری ھے اجلاس میں سیکورٹی فورسز کے سربراہان کے علاؤہ کمشنر – آر پی او ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور پولیٹیکل اسسٹنٹ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری

پولیس حمزہ سالک بھی شریک اجلاس میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن اور سیکورٹی معاملات پر لائحہ عمل مرتب کیاجارہاھے

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب مومن علی آغا کاکہناتھا کہ

کسی بھی شخص اور گروہ کو سٹیٹ کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی

انہوں نے کہا کہ لادی گینگ کے خاتمہ کےلیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور

عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا


ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں بارڈر ملٹری پولیس اور پنجاب پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے

لادی گینگ نے اغواء کیے گئے تیسرے مغوی کو رہا کردیا

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لادی گینگ نے دو روز قبل اغواء کیے جانے والے تیسرے مغوی کو رہا کردیا

خادم حسین نامی تیسرا شخص اپنے گھر قبائلی علاقہ تمن کھوسہ پہنچ گیا

تیسرا مغوی گزشتہ شب تمن کھوسہ میں واقع اپنے گھر پہنچا

واضح رہے کہ لادی گینگ نے دو روز قبل تین افراد کو اغواء کیا تھا

دو کو قتل جبکہ تیسرے کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لیے گئے تھے

دوسری جانب بارڈر ملٹری پولیس اور پنجاب پولیس کاملزمان کی تلاش کے لیے تیسرے روز بھی مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تاحال قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو

ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کوئئ کامیابی نہیں مل سکی


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی قیادت میں

اراکین اسمبلی اور افسران نے قبائلی علاقہ میں لادی گینگ کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوانوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی.

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او محمد فیصل رانا

پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک اوردیگر موجود تھے.

صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر طریقے سے کارروائی کی جائے گی.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سمیت ہم سب آ پ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں

دریں اثناء صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا

جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب مومن علی آغا، کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او محمد فیصل رانا

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز، ڈی پی او عمر سعید، پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہان اور نمائندے شریک تھے.

اجلاس میں جرائم پیشہ عناصر، لادی گینگ کے خلاف آپریشن کے ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیاگیا


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواٹہ میں بارڈر ملٹری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب منشیات کی بڑی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا.

ایس ایچ او تھانہ بواٹہ اقبال خان لغاری نے بتایا کہ پچاس لاکھ روپے مالیت کی چرس اور افیون برآمد کر کے ملزم سعید احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

گاڑی کے خفیہ خانوں سے تیس پیکٹ چرس اور بیس پیکٹ افیون برآمد کر لی گئی.

ملزم سعید احمد نے بتایا کہ چرس افیون لورالائی خرید کر ملتان سمگل کرنے کی

کوشش کر رہا تھا.ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ” خدمت آپ کی دہلیز پر ” مہم کا آغاز کر دیاگیاہے

جو مسلسل تین ہفتے تک جاری رہے گی. متعلقہ محکموں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں.

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد چاروں اضلاع میں مہم کو خود مانیٹر کر رہے ہیں
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر مہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا احسن اقدام ہے

اس سے شہر کے ساتھ دیہی علاقوں کو بھی فوکس کیا جائے گا. متعلقہ محکموں کی کارکردگی بہتر کرنے کے ساتھ عوام میں بھی شعور و آگاہی بیدار ہو گی.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، لوکل گورنمنٹ، پی ایچ اے، میونسپل کمیٹیز اوردیگر محکمے سرگرمیوں کا آغاز کر کے

پی آئی ٹی بی کی ایپ پر اپ لوڈ کر رہے ہیں. ہر سرگرمی میں پہلے کی صورتحال، دوران سروس اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیاجارہاہے انہوں نے بتایاکہ

پہلے روز اڑھائی بجے تک ضلع بھر میں 758سرگرمیاں ایپ پر اپ لوڈ کر دی گئیں. انہوں نے کہاکہ وہ

خود مہم کومانیٹر کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ ٹیم ورک سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب بھر

میں ضلع ڈیر ہ غازیخان پہلی پوزیشن حاصل کرے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کیلئے آٹھ سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں

جہاں صبح نو سے پانچ بجے تک اشیائے خورد ونوش مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی.

ڈیر ہ غازیخان میں پرانی سبزی منڈی، چوک چورہٹہ کے علاوہ شادن لنڈ، کلمہ چوک تونسہ، وہوا

کوٹ چھٹہ، سخی سرور اور چوٹی زیریں میں سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ضلعی فوکل پرسن جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ز متعلقہ تحصیل کے فوکل پرسن ہوں گے.

چیف آفیسرز میونسپلٹیز، ڈی او انڈسٹریز، ڈی ایف سی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک، چیئرمین / سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، ای اے ڈی اے، پنجاب فوڈ اتھارٹی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے انتظامات مکمل کرنے اور مانیٹر کرنے کی
3
ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں. سکیورٹی، محفوظ پارکنگ اور سہولت بازاروں میں طبی امداد کے میڈیکل کیمپس کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرکوٹ چھٹہ محمداسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر

پانچ دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ چالیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا.

انہو ں نے سخی سرور کا دورہ کرتے ہوئے سہولت بازار کا بھی جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب مومن علی آغا نے گزشتہ شب کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان میں انسانیت سوز واقعہ ناقابل برداشت ہے، سٹیٹ کو چیلنج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پنجاب پولیس،قبائلی فورس،رینجرز ملکر حکمت عملی مرتب کریں۔قبائلی علاقہ میں امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہوگی۔

اجلاس میں آپریشن کے ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز

ڈی پی او عمر سعید،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک اور دیگر نے قبائلی علاقہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔


ڈیرہ غازی خان:
06 سال سے مفرور قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا قیصر حسینین معہ ٹیم نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد مقدمات میں مطلوب اور

عرصہ 6 سال سے مفرور A کیٹیگری کے مجرم اشتہاری حق نواز ولد غلام محمد قوم ہتوانی کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے مجرم اشتہاری حقنواز پر نصف درجن سے

زائد تھانہ کالا اور تھانہ شاہصدر دین میں مقدمات درج تھے،

تھانہ کالا پولیس نے مجرم اشتہاری سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا قیصر حسنین کا کہنا تھا کہ

جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔


ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ بی ڈویژن کی منشیات فروش کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری،

ملزم گرفتار، 1500 گرام چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم معہ ٹیم نے منشیات فروش عبدالواحید ولد امید

علی قوم راجپوت سکنہ ضلع پاکپتن کو 1500 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ

منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

ایسے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

About The Author