مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی وزارت حج کا 5ہزار عازمین کو فریضہ حج اد اکرنے کے لئے کوٹہ مقرر

سعودی حکومت کی جانب سے مقر ر کی گئی گائڈ لائن پرمن وعن عمل کی جائےگی

سعودی حکومت کی جانب سے مقر ر کی گئی گائڈ لائن پرمن وعن عمل کی جائےگی /جموں

کشمیرحج کمیٹی چیئرمین
رواں برس کے دوران 5ہزار کے قر یب بھارت کے عازمین کوفریضہ حج ادا کرنے کی سعودی عرب نے اجازت دینے کااعلان کردیا تاہم فریضہ حج پرجانے والوں نے

کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کےلئے دو ٹیکے لگوائے ہوان ہی عازمین کوفریضہ حج ادا کرنے کی ہدایت ہوگی ۔سٹیٹ حج کمیٹی کے انچار ج کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے کیئے گئے

اعلان کے بارے میں جانکاری حاصل کی جارہی ہے جوبھی گائڈ لائن ہوگی اس کے مطابق جموں کشمیرسے تعلق رکھنے والے عازمین کوفریضہ حج ادا کرنے کے لئے

روانہ کیاجائےگا ۔اے پی آ ئی کے مطابق سعودی وزارت حج نے رواں برس کے لئے اگر چہ پہلے ہی 60ہزار کے قریب عازمین کوفریضہ حج اد اکرنے کااعلان کیاہے

اور اس ضمن میں سعودی عرب نے اپنے ملک کے لئے 15ہزار عازمین کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی

اور45ہزا ردنیابھرکے عازمین کے لئے فریضہ حج اد اکرنے کااعلان کیاہے ۔سعودی وزارت حج نے بھار ت کے لئے 5ہزار عازمین کو فریضہ حج اد اکرنے کی اجازت دینے کااعلان کیاہے

تاہم جن عازمین کو منتخب کیاجائےگا ان کے لئے لازمی ہوگا کہ انہوںنے سعودی حکومت کی جانب سے منظور کئے گے کرونامخالف ٹیکے لگائے ہو

اور اس سلسلے میں کم سے کم ایک عازم نے دو ٹیکے لگوائے ہو۔اعلان کے مطابق 18سے 60سال تک عمرکے عازمین کوہی سفری محمود پرجانے کی اجازت ہوگی ۔

جموں کشمیرحج کمیٹی کے انچارج کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے جواعلان کیاگیا

ا سکے بارے میں تفصیلات حاصل کی جارہی ہے گائڈلائن پر من وعن عمل کی جائے گی

اور جموں وکشمیرکے لئے جو کوٹہ مقر کیاجائےگا انہیں گائڈ لائن کے تحت فریضہ حج اد ا کرنے کیلئے روانہ کیاجائےگا

%d bloggers like this: