دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان: مستونگ میں 4اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مستونگ میں صبح سویرے 5 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مستونگ میں صبح سویرے 5 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت4اعشاریہ 6 اور زیر زمین گہرائی 51 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز مستونگ کے مغرب میں 20کلو میٹر تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دوپہر بھی مستونگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

About The Author