اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی، 5 منزلہ عمارت میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

زخمیوں میں 4 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پانچ منزلہ عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ7 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں 4 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہےکہ گھر کے ائرکنڈیشنر میں گیس بھرنے کے دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ چھت کا ایک حصہ بھی نیچے جاگرا۔

%d bloggers like this: