دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آج رات 8 بجے کے بعد شہروں میں غیرضروری گھومنےکی اجازت نہیں ہوگی، مراد علی شاہ

آج کے اجلاس میں پابندیوں پر مکمل عمل درآمد کا طریقہ کار پر فیصلے کئےگئے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس

پچیس مئی سے رات 8 بجے کے بعد شہر میں غیرضروری گھومنےکی اجازت نہیں ہوگی۔۔

آج کے اجلاس میں پابندیوں پر مکمل عمل درآمد کا طریقہ کار پر فیصلے کئےگئے ہیں۔

جس کے مطابق کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک ہونگے

بیکری اور ملک شاپ رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے، ڈیپارٹمنٹل / سپر اسٹور شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے،

جمعہ اور اتوار کے دن کاروبار مکمل بند رہیں گے

پچیس مئی سے رات 8 بجے کے بعد شہر میں غیرضروری گھومنےکی اجازت نہیں ہوگی

اگر اسپتال یاکسی ضروری کام سےنکلناہو تواسکی اجازت دی گئی ہے۔۔

جبکہ پارکس میں مغرب کے بعد لائٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ

خود سرپرائیز وزٹ کرکے ان اوقات میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے

About The Author