دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبر پختونخوا،تعلیمی ادارے اج سے ایس اوپیز کے تحت کھول دیئے گئے

بٹگرام ،بونیر چترال ،ڈی آئی خان ، کولائی پلاس ،کرک ،کرم اور لکی مروت شامل ہیں

خیبر پختونخوا میں پانچ فیصد سے کم کورونا شرح رکھنے والے 21 اضلاع میں تعلیمی ادارے اج سے ایس اوپیز کے تحت کھول دیئے گئے ہیں۔۔

پشاور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول تا حکم ثانی بند رہیں گے۔

خیبر پختونخوا کے پانچ فیصد کورونا مثبت سے کم شرح رکھنے والے 21 اضلاع میں اج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں جن میں

بٹگرام ،بونیر چترال ،ڈی آئی خان ، کولائی پلاس ،کرک ،کرم اور لکی مروت شامل ہیں۔۔

مہند ، مالاکنڈ ،اورکزئی ،سوات ، شمالی وزیرستان ،ٹانک

کوہستان اور تورغر کے تعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں۔۔خیبر پختونخوا محکمہ داخلہ کے مطابق 5 فیصد سے زائد مثبت کورونا کیسسز والے اضلاع میں

تعلیمی ادارے 7 جون تک بند رہیں گے۔۔ جن میں پشاور ، مردان، چارسدہ، صوابی، لوئر دیر ، اپر دیر کے اضلاع شامل ہیں۔۔

معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے مطابق اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھانے اور سکھانے کا عمل آن لائن طریقہ کار کے تحت ہوگا۔۔

پابندی کا اطلاق سرکاری ونجی تمام اداروں پر ہوگا۔۔۔

طلباء اور اساتذہ کرام کی صحت اور تحفظ ترجیح ہے۔

About The Author