دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سکھر: مسافر کوچ الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق

سکھر: قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے ہیں

ملتان سے کراچی جانے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر دیر کے قریب الٹ گئی ہے۔

مسافر کوچ کے الٹنے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کے رضاکار جائے وقوع پر پہنچ گئے

اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

جائے وقوع سے ملنے والی ابتدائی اطلاع کے مطابق 13 افراد کی نعشوں کو نکال کر

پوسٹ مارٹم کے لیے مختلف قریبی اسپتالوں کو منتقل کیا گیا ہے

جب کہ 30 زخمیوں کو بھی اسپتال بھیجا گیا ہے۔

About The Author