مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ منال خان کی بات پکی ہو گئی

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی خوبصورت اداکاری اور معصومیت سے جگہ بنانے والی اداکارہ منال خان کی بات پکی ہو گئی۔

شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی منال خان کو ان کی حقیقت سے قریب اداکاری اور مون موہنے انداز کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

کچھ عرصہ سے ان کے ساتھی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں۔

اب منال خان نے احسن محسن اکرم کے ساتھ ایک تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میری محبت آپ کو ہاں کہنا سب سے آسان ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے بات پکی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

بات پکی ہونے پر ان کی جڑواں بہن مناہل خان سمیت دیگر ادکاروں اور مداحوں نے منال خان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے،

%d bloggers like this: