ملک بھر میں کورونا کے مزید 135 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ 2566 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔امتحانات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مجموعی اموات 19752 جبکہ مصدقہ مریض 882928 ہوگئے ،مزید 2989 مریض صحتیاب ،
فعال کیس 67665رہ گئے ،4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29801 ٹیسٹ کئے گئے ۔پنجاب میں1413 نئے کیس رپورٹ ہوئے
جبکہ 89 ہلاکتیں ہوئیں۔ لاہور 399، ننکانہ 11، قصور 17، شیخوپورہ 5، راولپنڈی 193، جہلم3، اٹک 8، چکوال 28، مظفرگڑھ 25، حافظ آباد1 ، گوجرانوالہ 53 ، سیالکوٹ 21، نارووال 2، گجرات 2، منڈی بہاؤالدین 6، ملتان 67، خانیوال 16، راجن پور 2، لیہ 3، ڈیرہ غازیخان 6
وہاڑی 51 ، فیصل آباد 90، چنیوٹ 2، ٹوبہ21، جھنگ 27 ،رحیمیار خان 39 ،سرگودھا115، میانوالی 27، خوشاب 33، بہاولنگر 1، بہاولپور 102
لودھراں 15،بھکر 2، ساہیوال 5، پاکپتن 13 اور اوکاڑہ میں 2 کیس سامنے آئے ۔ لاہور میں 23 مریض جاں بحق ہوگئے ۔
چلڈرن کمپلیکس ملتان میں زیر علاج 4 سالہ عبدالمنان اور 9 سالہ ریحان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12972 ٹیسٹ کئے گئے ۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 5147 بیڈ،396 وینٹی لیٹر
جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں1075 بیڈاور86 وینٹی لیٹر خالی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا کے مزید 11 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
جبکہ 1334 مثبت کیس سامنے آئے ۔ سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندیاں اٹھالی گئیں۔ بین الصوبائی اور انٹرسٹی مسافر گاڑیوں کو50فیصدنشستیں خالی رکھنا ہونگی ۔ خیبر پختونخوا میں 23 مریض جاں بحق
جبکہ 385 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور شمس الاسلام انتقال کرگئے ۔
باچہ خان ائیر پورٹ پشاور پر بحرین سے آنے والے 28 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ۔
بلوچستان میں 3مریضوں کی جان گئی جبکہ 133افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے
مثبت کیسز کی شرح 7 سے 8 فیصد تک آ گئی تاہم جب شرح 3 فیصد تک ہو جائے گی تو حکومت کہہ سکتی ہے
اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے انتظامیہ، آرمی، رینجرز اور پولیس کیساتھ انارکلی کا دورہ کیااور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ 20 دکانداروں کو وارننگ، 10 افراد گرفتار
جبکہ ایک دکان سیل کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اﷲ رانجھا نے والٹن اور ڈیفنس روڈ پر12 دکانوں کو سیل کیا۔
ٹریفک پولیس نے بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 4452 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ تھما دی ۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر ماسک کی پابندی نہ کرنے والے 8 افراد کو فی کس 500روپے جرمانہ کردیا گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،