ڈیرہ غازی خان
ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ بی ڈویژن کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی،ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم SI نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد راشد ولد تاج محمد قوم وٹو سکنہ جھانگےولا پائیگاہ سے پسٹل 30 بور بمع 03 عدد گولیاں برآمد۔
ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج۔
ترجمان پولیس۔
اطلاع
آج مورخہ 18/05/2021 بوقت 04:30 بجے شام پل غازی گھاٹ پر ایک ٹرک تکنیکی خرابی کی بنا پر ٹھہر گیا ہے جس کی وجہ سے پل پر آنے جانے والی ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔
ضلع پولیس ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ڈی جی خان کے افسران پل پر ٹریفک کو ایک لین پر باری باری چلا رہے ہیں۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کی ترتیب میں اس تعطل کا معاملہ ذہن میں رکھیں۔
لہذا مکینک کو ٹرک تک پہنچا دیا گیا ہے
ٹریفک کی باقاعدہ بحالی کے بارے میں ٹرک ٹھیک ہونے پر روڈ پر ٹریفک بالکل بحال ہو جائے گی۔
آپ کے آسان سفر کے لیے کوشاں ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ڈی جی خان
ڈیرہ غازی خان
پولیس تھانہ ریتڑہ کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، 2040 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ احمد فہیم نے بتایا کہ
تھانہ ریتڑہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے
ملزم فیروز حسین ولد محمد اعظم قوم قیصرانی سکنہ کوٹ قیصرانی
سے 2040 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف پولیس تھانہ ریتڑہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل اور دیگر موجود تھے
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین اوردیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی
کمشنر نے ڈیرہ غازیخان میں تھانہ سول لائن تا امام بارگاہ روڈ کی بہتری و توسیع کے ترمیمی منصوبہ کی منظوری دے دی
ڈیڑھ کلو میٹر روڈ کی بہتری پر چھ کروڑ بیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے. کمشنر نے روڈز پر تجاوزات کا خاتمہ
سٹریٹ لائٹس کی بہتری اوردیگر اقدامات کی بھی ہدایات جاری کیں. انہوں نے مظفرگڑھ کی دو سکیموں کے سکوپ آف ورک کا جائزہ لیتے ہوئے
خامیوں کو دور کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں. کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ
وہ نئی اے ڈی پی کیلئے سکیموں کا سروے،تخمینہ کیلئے ابھی سے کام شروع کر دیں. منظوری کے بعد منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی.
اجلاس میں دیگر امور کابھی جائزہ لیاگیا.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخا ن کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ گندم خریداری مہم میں ٹارگٹ کے حصول کیلئے ہرممکن وسائل استعمال کیے جائیں.
ضلع میں قائم نو خریداری مراکز کی حدود میں آڑھتیوں اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے.
انہوں نے یہ بات گزشتہ گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلاس میں اب تک خریدی گئی
اور ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کی گئی گندم اور دیگر امور کا جائزہ لیاگیا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ
ڈیرہ غازیخان بلوچستان، خیبرپختونخواہ کی صوبائی سرحدوں پر واقع ہے سرحدی چیک پوسٹوں پر عملہ کو متحرک کیا جائے.
گندم کی غیر قانونی ترسیل کو روکنے کیلئے ہرممکن انتظامات کیے جائیں پولیس، محکمہ خوراک اوردیگر محکمے مل کر کام کریں تاکہ
حکومتی اہداف بروقت مکمل ہو سکیں.
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد اعلی اعجاز کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کامعائنہ کیا.
انہوں نے طبی عملہ کے ساتھ ویکسی نیشن کیلئے آنے والے افراد سے بھی ملاقات کی. طبی او ردیگر سہولیات کی دستیابی سمیت متعلقہ معلومات حاصل کیں.
کمشنر نے کہاکہ کورونا کی موجودہ لہر خطرناک ہے.ا حتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ حکومت کی مفت ویکسی نیشن کی سہولت سے استفادہ کیا جائے.
کمشنر نے کہاکہ کورونا ویکسی نیشن سنٹر پر مکمل ایس او پیز
2
کا خیا ل رکھا جائے. ویکسی نیشن کے ساتھ آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے. علاوہ ازیں انہوں نے میڈیکل کالج
غازی یونیورسٹی اوردیگر مقامات کا بھی دورہ کیا. ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ تدریسی امور سے متعلق معلومات حاصل کیں.
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل، ڈاکٹر رضوان نصیر
رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر گلشن، پروفیسر شعیب رضا اوردیگر موجود تھے
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے تحصیل کے
مختلف مقامات پر آڑھتیوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے گندم کی 5200بوریاں برآمد کر کے محکمہ خوراک کے حوالے کر دیں.
انہوں نے پل 14، درخواست جمال خان، ناڑی اور دیگر علاقوں میں فوجی مرید، اسلم جوگیانی اور سجاد بکھر واہ کے گوداموں سے ایک،
ایک ہزار، محسن کلیری سے 1500، گلزار ناڑی فارم سے چھ سو گندم کی بوریاں برآمد کیں. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر
بلاامتیازکارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
علاوہ ازیں انہوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چوٹی میں چار دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ 4500روپے جرمانہ بھی عائد کیا.
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرنئیر عالم خان نے کہا ہے کہ
عید کے اجتماعات پر عید گاہوں اور مساجد پر خصوصی ریسکیو1122کی پوسٹیں بنائی گئی تھیں۔ ضلع بھر میں ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر کے ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔
ریسکیو1122کے بہترین ریسپانس ٹائم کی وجہ سے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو بر وقت ہسپتال پہنچایا گیا عید الفطر کے تینوں دن ریسکیو1122کی ہیلپ لائن پر
کل 3394کالز موصول ہوئیں جن میں حقیقی ایمرجنسی کی436 کالزتھیں اور 103ٹریفک حادثات کو بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 444زخمیوں کو بروقت طبی امداد
فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کیاگیااس کے علاوہ میڈیکل کے 281آگ لگنے کے 4، لڑائی جھگڑوں کے 14واقعات رونما ہوئے۔ پانی میں ڈوبنے کا1واقعہ پیش آیا۔
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے پانچ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں
اور ویکسی نیشن کیلئے 78032شہریوں کی رجسٹریشن کرنے کے ساتھ پانچوں سنٹرز سے اب تک 28669افراد کو پہلی، 6021کو دوسری ڈوز دے دی گئی ہے.
یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کو میڈیکل کالج میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کے معائنہ کے دوران بتائی گئی.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اوردیگر ہمراہ تھے. کوآرڈینیٹر ویکسی نیشن سنٹر عطااللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ
حکومت کی ہدایت پر کینال ریسٹ ہاوس کے علاوہ بوائز ڈگری کالج تونسہ، ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان
تحصیل صدر ہسپتال تونسہ اور ٹی ایچ کیو کوٹ چھٹہ میں ویکسی نیشن سنٹرز بنائے گئے جہاں روزانہ کی بنیاد پر 1750شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں.
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی غیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی
37کی چیکنگ،آٹھ سربمہر،سات کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی
ڈیرہ غازیخان
پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی غیرقانونی لیبارٹریز کے خلاف کارروائی، آٹھ کو سربمہر جبکہ سات کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر میں واقع 37لیبارٹریوں کی مکمل چیکنگ کی گئی۔ ان میں سات کو کمیشن سے رجسٹریشن حاصل نہ کرنے اورغیر مستند عملہ تعینات کرنے
اور ایک کو پی ایچ سی کی منظوری کے بغیر کووڈ 19کی تشخیص کے لیے نمونے لینے پر سیل کر دیاگیا۔ سربمہر کی گئی
لیبارٹریز میں ملک لیب،نیوابراہیم لیب،ریئل ڈائیگناسٹک لیب،افراس کلینیکل لیب،ریئل ٹائم کووڈ کولیکشن سنٹر،ٹیسٹ زون ڈائیگناسٹک سنٹر
رضا لیب اور ایکسل لیب کووڈ کولیکشن سنٹر شامل ہیں۔دوسری طرف راول ڈیجیٹل ایکس رے سنٹر،الشفاء لیب،عباد ڈیجیٹل ایکس رے کلینک
عدنان ڈیجیٹل ایکس رے سنٹر،المنصور لیب،نشتر لیب اور نیشنل لیب کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے
کیونکہ کارروائی کے وقت مستند عملہ کام کر رہاتھا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون