دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ساحر علی بگا نے علیزے شاہ کو بھی گلوکارہ بنادیا

بدنامیاں کی موسیقی بھی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے۔

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ’بدنامیاں‘ سمیٹ کر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

اس دھماکے دار انٹری کے پیچھے معروف گلوکار ساحر علی بگا کا ہاتھ ہے۔

علیزے شاہ نے نہایت قلیل عرصے میں بڑے پروجیکٹس کرکے کامیابیاں اپنی جھولی میں ڈالی ہیں۔

لیکن، اب اداکارہ نے ‘بدنامیاں’ سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ علیزے نے ساحر علی بگا کے ساتھ گلوکاری کا آغاز کیا ہے۔

بدنامیاں کے بول پر مبنی گانے میں اداکارہ کے ہمراہ ساحر علی بگا نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

وہ نہ صرف گانے کی ویڈیو میں نظر آرہے ہیں

بلکہ موسیقی کی ترتیب بھی معروف گلوکار نے ہی دی ہے۔

اس حوالے سے اگر یہ کہا جائے کہ ساحر علی بگا نے علیزے شاہ کو گلوکار بنادیا تو غلط نہ ہوگا۔

About The Author