مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خام مال کی قیمت میں اضافہ، گاڑیاں مہنگی ہونے کاامکان

شیٹ میٹل،کولڈ والڈ کوائز اور پی وی سی ریسن کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے کارسازی صنعت اور روزگار کے مواقع شدید متاثر ہونگے ، سابق چیئرمین پاپام

کراچی

نجی اسٹیل ملوں نے ایک بار پھر کاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے مقامی خام مال کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایسیسریز (پاپام)کے سابق چیئرمین مشہود علی خان نے کہا ہے کہ شیٹ میٹل،کولڈ والڈ کوائز اور پی وی سی ریسن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے

نتیجے میں نہ صرف کار سازی کی مقامی صنعت شدید متاثر ہو گی بلکہ اس شعبے میں روزگار اور ترقی کے مواقع بھی کم یا ختم ہوسکتے ہیں۔ت

فصیلات کے مطابق انٹر نیشنل اسٹیل لمیٹڈ(آئی ایس ایل)،عائشہ اسٹیل اور حدید پاکستان کی جانب سے کاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والی سی آر سی اور ایچ ڈی جی آئی گریڈ کی شیٹس کی

قیمت میں مزید5روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ان شیٹس کی فی کلو گرام قیمت 220روپے سے بڑھ کر225روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے

،نجی اسٹیل ملوں کی جانب سے گزشتہ دو برس کے دوران کارو ں کی تیاری میں استعمال ہونے والی ان شیٹس کی قیمت میں اب تک 77روپے کلو گرام کا اضافہ کیا جاچکا ہے

جس کے اثرات کاروں کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں سامنے آتے ہیں،اس حوالے سے پاپام کے سابق چیئرمین مشہود علی خان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

خام مال کی قیمتوں میں اچانک اور بغیر وجہ اضافے کے ساتھ مقامی آٹو صنعت کس طرح ترقی کرسکتی ہے ،انہوں نے شیٹ میٹل،کولڈ والڈ کوائز اور پی وی سی ریسن کی قیمتوں میں

ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں نہ صرف کار سازی کی مقامی صنعت شدید متاثر ہوگہ

بلکہ اس شعبے میں روزگار اور ترقی کے مواقع بھی کم یا ختم ہوسکتے ہیں

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آٹو صنعت کی ترقی کیلئے مقامی خام مال کی قیمتوں پر کنٹرول رکھا جائے

اس ضمن میں مربوط پالیسی بنائی جائے تا کہ کوئی بھی خام مال کی قیمتوں میں من مانا اضافہ نہ کرسکے  خام مال مہنگا

%d bloggers like this: