وفاقی حکومت نے وفاق کے نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس معافی کی ہدایت کی تھی
جس کے خلاف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا
تاہم ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی درخواست مسترد کردی ہے۔
والدین کا موقف ہے کہ کرونا کی وباء کے سبب گذشتہ اور رواں برس بچے بہت کم وقت کے لیے اسکول گئے ہیں۔
اس لیے ان سے پوری فیس کی وصولی نامناسب اور ظلم کے مترادف ہے۔
جبکہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ’کرونا کی وباء کے سبب ملک میں قائم 2 لاکھ 7 ہزار نجی تعلیمی ادارے بری طرح متاثر ہوئے ہیں
جن میں سے 30 ہزار تعلیمی ادارے بند اور لاکھوں اساتذہ بے روزگار ہوچکے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،