مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان میں گیس سلنڈر بھرنے والی دکان میں آگ لگ گئی، دکان کے 2 ملازم زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ملتان میں شاہ رکن عالم کالونی میں نون چوک پر گیس سلنڈر بھرنے والی دکان میں سلنڈر بھرنے کے دوران آگ لگ گئی ۔

آگ لگنے سے دکان کے دو ملازم زخمی ہو گئے جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

دکان پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔


ملتان

زکریا یونیورسٹی معمول کے مطابق کل کھل جائے گی

عید کی تعطیلات کے بعد زکریا یونیورسٹی کل 17مئی سے کھل جائے گی تمام دفاتر اپنے پرانے اوقات

کاکے مطابق کھلیں گے تاہم تدریسی کام نہیں ہوگا۔


ملتان

کبیروالا

عبدالحکیم،میلسی

کرم پور

جنوبی پنجاب میں قصابوں نے عید پر لوٹ مار کی انتہا کر دی گوشت مہنگا بیچتے رہے

ملتان سمیت کبیروالا ،عبدالحکیم،میلسی اور کرم پور سمیت جنوبی پنجاب کے

مختلف شہروں میں قصابوں نے عید کے موقع پر گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری رکھی

مرغی کا گوشت 500روپے فی کلو تک فروخت کیا جاتا رہا

ملتان میں مٹن 900روپے کے بجائے 14سو سے زاہد جبکہ بیف 450کے بجائے 700روپے فی کلو تک فروخت ہوا

جبکہ ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ پر گوشت کی فروخت کروانے میں ناکام رہی

اسی طرح دودھ دہی فروشوں نے رہی کسرپوری کرتے ہوئے دودھ دہی من مرضی کی قیمتوں پر فروخت کیا عیدکی چھٹیوں پر انتظامیہ کی عدم مو جود گی کا بھر پور فائدہ اٹھاتے فروٹ،

سبزی فروش بھی مقررہ نرخوں سے کئی گنا زائد نر خوں پر فروخت کرتے لو گوں کی

جیبیں کاٹتے رہے جب کہ شہری بے بسی کی تصویر بنے دو نوں ہاتھوں لٹتے رہے ۔


ملتان

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عید کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے روز بھی کارروائیاں جاری رہیں۔

چاند رات کو لاک ڈاون کی پابندی کے باوجود بزنس جاری رکھنے پر شہر میں134کاروباری مراکز سیل کر دئیے گئے

اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر12افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا جبکہ5افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

عید کے ایام میں ماسک نہ پہننے پر26شہریوں کو مجموعی طور پر12ہزار8 روپے جرمانہ کیا گیا۔

کورونا ایس اور پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر2 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔

عید کے تینوں ایام میں ضلعی انتظامیہ،پاک فوج،رینجرز اور پولیس کا مشترکہ گشت جاری رہا اور لاک ڈاون پر عملدر آمد کے لئے مشترکہ ٹیمیں متحرک رہیں۔

عید کے روز لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر چونگی نمبر6پر واقع جوائے لینڈ سیل کیا گیا۔

اس کے علاوہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حسین آگاہی اور گھنٹہ گھر میں

ڈرنک کارنر جبکہ بوسن روڈ پر واقع آئیڈیل مال سیل کردیا گیا۔


 

%d bloggers like this: