اسلام آباد: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، پشاور ، کوئٹہ اور ملتان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات کورونا ایس او پیز کے تحت ہوئے۔
گزشتہ شب لگ بھگ ساڑھے گیارہ بجے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں ملنے اور انکی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں آج (13 مئی) بروز جمعرات عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔
شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا نے کہا کہ ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں اور بہت سے مقامات پر مطلع ابر آلود تھا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ چمن، قلعہ سیف اللّٰہ، پسنی، پشاور اور سندھ سے شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق سے طے پایا کہ یکم شوال المکرم 1442 ہجری بمطابق 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہوگی اورعیدالفطر کا دن ہوگا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ چمن اور پشاور کی زونل کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کی شہادتوں کو موصول کیا اور تصدیق کے بعد فیصلہ کرکے ہمیں پہنچایا جس کے بعد ہم نے چاند کی رویت کے اعلان کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہادتوں کی تصدیق کرنے کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا ہے اور فیصلے پر اراکین کے دستخط بھی لیے گئے ہیں۔
اس سے قبل چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے تھے۔
محکمہ موسمیات نے اس سے قبل کہا تھا کہ مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت لاہور میں چاند کی عمر 19 گھنٹے 17 منٹ تھی اور غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کی فیزبیلٹی 35 منٹ ہے۔
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 25 گھنٹے ہو تو پھر نظر آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
اے وی پڑھو:
سینے جھوکاں دیدیں دیرے(13)۔۔۔ نذیر لغاری
سینے جھوکاں دیدیں دیرے(12)۔۔۔ نذیر لغاری
سینے جھوکاں دیدیں دیرے(11)۔۔۔ نذیر لغاری
سینے جھوکاں دیدیں دیرے(10)۔۔۔ نذیر لغاری
سینے جھوکاں دیدیں دیرے(9)۔۔۔ نذیر لغاری
سینے جھوکاں دیدیں دیرے(8)۔۔۔ نذیر لغاری
سینے جھوکاں دیدیں دیرے(7)۔۔۔ نذیر لغاری
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر