دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلاول بھٹو زرداری کی پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پر کڑی تنقید

بلاول بھٹو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سیاسی انتقام کیلئے منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کرکے عمران خان نے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پر پہنچادیا۔

 

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پی ٹی آئی حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے۔

بلاول بھٹو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ سیاسی انتقام کیلئے منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کرکے عمران خان نے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پر پہنچادیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا غیرملکی سرمایہ دار کیسے بھروسہ کریں گے کہ عمران خان خود پاکستان کو خدانخواستہ کرپشن کا گڑھ ثابت کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا شرمندگی کا مقام ہے کہ کمبوڈیا، گھانا اور زمبابوے جیسے پسماندہ ممالک کے ہمراہ پاکستان بھی فیٹف گرے لسٹ سے نہ نکل سکا،

بلاول نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے جو مؤثر حکمت عملی بنائی تھی، اگر عمران خان اس پر ہی عمل کرلیتے تو ملک کا فائدہ ہوجاتا، پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے ملک کو یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ دلوایا اور اسے بھی عمران خان نے داؤ پر لگادیا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کرپشن کے خلاف عمران خان کی مہم دراصل قوم کے ساتھ ہونے والا ایک ایسا فراڈ ہے، جس نے ملک کے روشن مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگادئیے۔

بلاول بھٹو نے کہا  مافیا کے سرپرست عمران خان کے احتساب کے جھوٹے نعرے کا پول کھل چکا، عوام اب اس جھانسے میں نہیں آئیں گے،یومیہ 12 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے اپنی حکومت کے 997 دنوں میں مبینہ یومیہ کرپشن کا کتنا پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا؟

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی  مسلسل نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی رہی، مگر حکومت نے ایسا نہ کیا اور معیشت پر بھی اس کے منفی اثرات پڑے، وزیراعظم صاحب، فون پر ہیلو ہیلو کرنے کے ڈرامے سے ملک کے گلی کوچوں میں مہنگائی کے سونامی کی تباہی ختم نہیں ہوسکتی،

انہوں نے کہاآج اگر عوام مہنگائی کی وجہ سے بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم ہورہے ہیں تو اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں۔

در ایں اثنا سانحہ 12 مئی کی برسی پر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا ایک بدترین تاریک واقعہ ہے، جسے بھولنا مشکل ہے۔ پیپلزپارٹی اور دیگر جمہوری پارٹیوں سمیت 12 مئی کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی سانحہ 12 مئی کے شہداء کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دے گی،جب تک سانحہ 12 مئی کے شہداء کو انصاف نہیں ملتا، عدلیہ کی آزادی کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت میں آکر نظام انصاف میں موجود عوام دشمن پیچیدگیوں کا خاتمہ کرے گی ۔ پیپلز پارٹی یہ یقینی بنائے گی کہ قائدِ اعظم کے قائم کردہ اس ملک میں آئندہ کبھی کوئی سانحہ 12 مئی نہ ہو۔

 

 

اے وی پڑھو:

پی ڈی ایم نے حکومت کو 31جنوری تک مستعفی ہونے کی تاریخ دیدی

 

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(13)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(12)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(11)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(10)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(9)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(8)۔۔۔ نذیر لغاری

سینے جھوکاں دیدیں دیرے(7)۔۔۔ نذیر لغاری

About The Author