دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں میاں بیوی کا قتل

دونوں کو تیز دھار آلے سے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں نا معلوم افراد نے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔

دونوں کو تیز دھار آلے سے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا۔ مقتولین کی شناخت سید انیس الدین اور ناصرہ بی بی کے ناموں سے ہوٸی۔

پولیس کے مطابق مقتول سید انیس ساٹھ سال اور ناصرہ بی بی کی عمر پنتالیس سال ہے۔

دونوں کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا۔ مقتول کی پہلی بیوی فوت ہو گئی ہے

دوسری ناصرہ تھی۔ مقتولہ ناصرہ بی بی سے کوئی اولاد نہ تھی۔

مقتول کی پہلی بیوی سے دو بیٹے ہیں جو انگلینڈ ہیں۔

ایک بیٹی بھی پہلی بیوی سے ہے جو شادی شدہ ہے۔

پہلی بیوی کے والدین کا گھر بھی ساتھ ہے۔

قتل کی اطلاع پہلی بیوی کے بھائی سید مصطفی جواد نے دی۔ میاں بیوی کو دو روز قبل قتل کیا گیا۔

لاشوں کو مردہ خانے متقل کر دیا گیا۔

جائیداد کے تنازعہ اور ڈکیتی مزاحمت سیمت دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے

آئی جی پنجاب نے سبزہ زار میں میاں بیوی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او

لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے

سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔

About The Author