دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلی سندھ کی یومیہ ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا

وزیراعلی سندھ کی یومیہ ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت۔

صوبہ میں تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ ایک ہزار چونسٹھ کیسز سامنے آئے جبکہ پہلی لہر میں یہ وزیرتعداد تین ہزار اڑتیس تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔شرکا کو بتایا گیاکہ نو مئی کو تقریباً لاک ڈاؤن تھا۔

عید تعطیلات پر بھی ویکسینیشن سینٹرز کھلے اور برآمد پر مبنی صنعتی یونٹس کام کرتے رہیں گے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ

ایکسپو سینٹر میں ہال لیکر وہاں پچاس ہزار ویکسینیشن کی گنجائش بنائی جائے۔ انہوں نے لاک ڈاون کے حوالے سے تعاون پر تاجروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا یہ مشکل فیصلہ تھا،، لیکن ہم نے عوام کے تحفظ کی خاطر ایسا کیا۔تین سے نو مئی کے دوران کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار آٹھ فیصد رہی۔

حیدر آباد میں یہ شرح گیارہ اعشاریہ آٹھ ایک، سکھر میں پانچ اعشاریہ نو دو اور دیگر اضلاع میں تین اعشاریہ نو دو فیصد تھی۔

سیکریٹری صحت نے بتایا کہ چھ سو انچاس وینٹی لیٹرز میں سے صرف ترپن پر مریض موجود ہیں ۔

About The Author