اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام،سیپ پروگرام اور سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران شریک تھے.کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کو فوکس کیا جارہا ہے

عوام کے اجتماعی مفاد کے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔بجلی کے نئے منصوبوں کی منظوری اور دیگر کام جلد مکمل کرایا جائے۔

اجلاس میں سی ڈی پی اور ایس اے پی کے تینوں فیزز کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 3688 سکیموں پر کام جاری ہے۔منصوبوں پر 15 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

تعمیراتی کام پر تین ارب 37 کروڑ روپے خرچ کرلئے گئے اورمنصوبوں پر مجموعی طور پر 68 فیصد کام مکمل کرلیا گیا.

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے۔لیہ،راجنپور اور مظفرگڑھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں 8سے 16مئی تک لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تمام انتظامی افسران، فورسز اور محکموں کے سربراہان کو لاک ڈاون پر عملدرآمد کیلئے مراسلے جاری کر دیئے گئے. جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منروسمیت ضلع کے تمام تفریحی و سیاحتی مقامات،

مارکیٹس اور پابندی کے حامل کاروباری مراکز بند رہیں گے. پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک نے کہا ہے کہ سیاحتی مقام فورٹ منرو لاک ڈاون کے دوران بند رہے گا

بارڈر ملٹری پولیس، بلوچ لیوی اوردیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ راستوں کی چیکنگ اور دیگر ضروری اقدامات یقینی بنائیں گے علاوہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شہری گھروں پر رہیں اور محفوظ رہیں.
2


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا ہے کہ30جون تک دئیے گئے اہداف ہر صورت مکمل کئے جائیں۔

اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔کپاس کی بوائی کیلئے کاشتکاروں کی فنی رہنمائی میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ بروقت کاشت کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔

اس سلسلہ میں فیلڈ فارمیشنز تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے

دوران کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت (توسیع)مہر عابد حسین،ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ انوارالحق شہزاد، زرعی انجینئر ندیم اقبال سمیت دیگرافسران موجود تھے

سیکرٹری زراعت نے کہا کہ امسال40لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کاہدف حاصل کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔  رواں سیزن 2لاکھ ایکڑ پر 1000روپے فی ایکڑ کے حساب سے کپاس کی منظور شدہ اقسام کے بیج پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

سیکر ٹری زراعت نے مزید کہا کہ کسان کارڈ بہت اہم سرگرمی ہے لہٰذا فیلڈ فارمیشنز رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار حکومت کے اس انقلابی قدم سے فائدہ اٹھاسکیں۔

کسان کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی شفاف انداز میں پہنچائی جا سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ

جعلی،غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ زرعی زہروں وکھادوں کی فروخت کیخلاف حکومت پنجاب زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

امسال گندم کی بروقت برداشت اور جلد کھیت خالی ہونے کی وجہ سے کپاس کی فصل کے بروقت کاشت ہونے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔اپریل کے آخر تک گزشتہ سال کی نسبت 1لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت ہو چکی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

: میٹروپولیٹین کارپوریشن نے عید کے چھٹیوں کے ایام میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں

چیف آ فیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان جواد الحسن گوندل نے رات گئے مختلف واٹرسپلائی سکیموں کااچانک معائنہ کیااور انہوں نے اہلکاروں کی حاضری چیک کی واٹرسپلائی کیلئے
3
ٹربائن، ٹیوب ویل اوردیگرمشینری کی غیر ضروری بندش اور عملہ کی غیر حاضری پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے سب انجینئر واٹر سپلائی کو غیرحاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی

ہدایت کی چیف آفیسر نے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ بروقت پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے اور عید الفطر پر پانی کی سپلائی جاری رکھی جائے علاوہ ازیں جواد الحسن گوندل نے شہریوں سے

درخواست کی کہ وہ واٹر سپلائی کے واجبات، فیس عید سے قبل ادا کریں ورنہ کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار عید کی تعطیلات کے دوران ڈیرہ غازیخان کا دورہ کر سکتے ہیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے متعلقہ محکموں کے

سربراہان کے سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے افسران کو موبائل فون 24گھنٹے آن رکھنے اور انتظامی افسران کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کی ہدایا ت جاری کر دی ہیں

کمشنر نے اجلاس کے دوران افسران کو ہدایت کی کہ وہ سٹیشن ہیڈکوارٹر پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں پانچ روزہ خصوصی پولیو مہم سات جون سے شروع ہو گی

جس میں پانچ سال تک کے چھ لاکھ 97ہزار 578بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مائیکرو پلان کو از سر نو اور موثر طریقے سے مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں

انہوں نے کہا کہ یو سی ایم او کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا

اس لیے یونین کونسل سطح کے پلان کو مزید بہتر کیا جائے گزشتہ مہم کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کو بروقت دور کیاجائے.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد ملک نے پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں اور انتظامات بارے بریفنگ دی. انہوں نے کہاکہ مہم کیلئے 1755ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

جن میں 1611موبائل، 97فکسڈ اور 47ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں 338ایریا انچارج اور 82یوسی ایم او ز بھی مانیٹرنگ کے فرائض انجام دیں گے.

پولیو ٹیموں کی تربیت اور دیگر انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے گا.aa

%d bloggers like this: