دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایشال فیاض کی خلیل الرحمٰن سے شادی پر وضاحت

اداکارہ ان دنوں خلیل الرحمٰن کی فلم میں ہوں تیری گلناز میں کام کررہی ہیں

پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایشال فیاض نے معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر سے شادی کی افواہوں پر ایک مرتبہ پھر وضاحت دے دی۔

 ایشال نے کہا کہ ان کے اور خلیل الرحٰمن کے درمیان صرف ہدایت کار اور اداکارہ جیسا تعلق ہے۔

ایشال فیاض کا شمار پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم انہوں نے خواتین کے حوالے سے تنازعات میں گھرے رہنے والے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ متعدد پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر پچھلے برس دونوں کی شادی کی افواہیں سامنے آئیں۔

 ایشال فیاض نے ایک مرتبہ پھر خلیل الرحٰمن قمر سے شادی کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم یہ افواہ سوشل میڈیا پر کہاں سے پھیلنا شروع ہوئی

لیکن جب یہ قیاس آرائیاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیلائی گئیں

وہ خوفزدہ ہوکر اکیلے کمرے میں رونے لگی تھیں

خلیل صاحب کی اہلیہ نے بھی اس وقت بلاگرز کی سرزنش کی تھی۔

About The Author