اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یونان کے کیفے، ریستوران اور بارز دوبارہ کھل گئے

ملک کا دوسرا لاک ڈاؤن، جو 7 نومبر 2020 کو شروع ہوا تھا

کووڈ19 کی پابندیوں کی وجہ سے 6 ماہ کی بندش کے بعد یونان بھر میں کیفے، ریستوران اور بارز دوبارہ کھل گئے ہیں۔

ملک کا دوسرا لاک ڈاؤن، جو 7 نومبر 2020 کو شروع ہوا تھا، اس بہار میں آہستہ آہستہ اس میں نرمی کی جارہی ہے کیونکہ نئے مریضوں کی تعداد حال ہی میں مستحکم ہوگئی ہے اور ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

کھانے پینے کا شعبہ 15 مئی سے شروع ہونے والے سیاحت کے سیزن سے قبل ہی پابندیوں سے آزاد ہو گیا ہے۔

یونان کے کیفے، ریستوران اور بارز صرف باہر بیٹھ کر کھانے والے افراد کو سروس دے پائیں گے اور 6 افراد فی ٹیبل اور میزوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

ویٹر چہرے پر حفاظتی ماسک پہننے اور ہر ہفتے 2 کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کے پابند ہیں۔

پچھلے 6 ماہ کے دوران یونان کے کیفے، ریستوران اور بارز صرف ہوم ڈیلوری اور ٹیک اوے کی خدمات پیش کرتے تھے لیکن بہت سے بند بھی تھے۔

پیر کے روز بڑی تعداد میں یونانی شہری کئی مہینوں بعد دوستوں سے ملنے کے لئے کیفے اور ریستوران پہنچے ہیں۔
پچھلے ایک سال کے اعدادوشمار کے مطابق کھانے پینے کے کاروباری شعبے میں 3 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے

%d bloggers like this: