جنوری 16, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کا بڑا عوامی منصوبہ میٹرو بس سروس زبوں حالی کا شکار

مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اربوں روپے کا یہ عوامی اثاثہ تباہ ہوتا جا رہا ہے

لاہور کا بڑا عوامی منصوبہ میٹرو بس سروس زبوں حالی کا شکار ہو چکا

کئی بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اسٹیشنز پر موجود ٹوکن مشینیں ناکارہ ہو چکیں جبکہ بند ایسکیلیٹر بھی مسافروں کا منہ چڑاتے نظر آتے ہیں

مناسب کرایہ اور تیز سفر،، میٹرو بس سروس شہریوں کیلئےکسی نعمت سے کم نہیں، لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اربوں روپے کا یہ عوامی اثاثہ تباہ ہوتا جا رہا ہے، کہیں میٹرو اسٹیشنز پر فرش خراب ہیں تو کہیں کارڈ چارج کرنیوالی مشینیں بند پڑی ہیں

شاہدرہ، داتا دربار، ایم اے او کالج، قرطبہ چوک، شمع سٹاپ، اچھرہ، مسلم ٹائون، چلڈرن استپال، جنرل اسپتال، قینچی اور چونگی امرسدھو سمیت متعدد اسٹیشنز پر برقی زینے کئی ماہ سے خراب ہیں
مسافر، بزرگوں کو بہت مشکل ہوتی ہے اگر اسکو بنایا ہے تو مینٹینس بھی کریں یا بند کردیں

ستائیس کلومیٹر کا میٹرو ٹریک بھی متعدد جگہوں سے ٹوٹ چکا ہے، کئی بسوں کے شیشے ٹوٹنے پر دوبارہ نہیں لگ سکے، اے سی کی حالت بھی خراب ہے
مسافر، بہت سے بسیں ہیں جن کا اے سی بالکل بھی کام نہیں کر رہا ہے

جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق کورونا کے سبب سپئرپارٹس درآمد نہیں کئے جا سکے،، جس کی وجہ سے کام میں رکاوٹ آ رہی ہے

ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،،، میٹرو بسیں ،،، انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے

شہری کہتے ہیں کہ وقتا فوقتا مناسب دیکھ بھال ہوتی رہے ،،، تو یہ قومی اثاثے دیرپا محفوظ رہ سکتے ہیں

About The Author