دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس

اجلاس میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس
اجلاس میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ایفورڈایبل ہاؤسنگ سکیم کے تحت صوبہ بھر میں 133 مقامات کی نشاندہی کرلی ہے

پہلے مرحلے میں 54 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔
32 مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان جلد لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں بیک وقت 10 مقامات پر اس تاریخ ساز منصوبے کا آغاز کریں گے۔

پنجاب حکومت نے 3 ارب روپے اس پروگرام کے ڈویلپمنٹ کاموں کیلئے فراہم کر دیئے ہیں۔

گھر کا سائز 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلے کر دیا گیا ہے
14 لاکھ 30 ہزار روپے میں گھر دیا جائے گا۔عثمان بزدار
درخواست گزار ایک لاکھ 43 ہزار روپے دے گا، باقی رقم بینک آف پنجاب فراہم کرے گا۔

گھر کی ماہانہ قسط تقریباً 10 ہزار روپے ہوگی۔عثمان بزدار
ایک برس میں گھر تعمیر کرکے قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب درخواست گزاروں کے حوالے کئے جائیں گے۔

سرگودھا میں اس منصوبے کا افتتاح ہو چکا ہے اور کام جاری ہے۔عثمان بزدار
چنیوٹ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، خانیوال سمیت 10 تحصیلوں میں کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
کم آمدن لوگوں کو اپنی چھت کا خواب پورا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا وعدہ ہے۔عثمان بزدار

وہ لوگ جو انتہائی محدود آمدنی میں کبھی اپنے گھر،اپنی چھت کا سوچ کر آہ بھر کر رہ جاتے تھے،انشاء

اللہ جلد اپنے گھر کے مالک ہوں گے۔
کم آمدن والے شہریوں کے لئے سستے گھروں کی تعمیر ہماری حکومت کی فلیگ شپ پروگرام ہے

سیکرٹری ہاؤسنگ کی منصوبے کے بارے میں بریفنگ
معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ کی اجلاس میں

شرکت
سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات، این ایل سی و ایف ڈبلیو او کے نمائندے اور متعلقہ حکام سول

سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شریک ہوئے
بینک آف پنجاب کے صدر کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت

About The Author