سول ایوی ایشن میں پائلٹ ہی جعلی نہیں جی ایم سیکیورٹی بھی جعلی نکل آیا
سندھ ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری پر ملازمت مکمل کرنے والے جنرل مینیجر سیکیورٹی کو پینشن جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا
سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا. چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے جعلی ڈگریوں والے پائلٹ جہاز چلاتے رہے ہیں.
سیول ایوی ایشن میں جی ایم سیکورٹی کی جعلی ڈگری پر پینشن کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی.
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا حکم معطل کر کے سول ایوی ایشن کی اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی. دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ ہے.
جعلی ڈگری پر لوگ سیکورٹی جیسے حساس شعبے کی اہم ترین نشست پر نوکری پوری کر گئے اسی لئے ائیر پورٹس پر سمگلنگ آسانی سے ہو رہی ہے.
ائیر پورٹس کے سی سی ٹی وی کیمرے تک کام نہیں کرتے. وکیل سول ایوی ایشن خالد صدیقی نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا جی ایم ندیم زبیری نے
نہ صرف ڈگری جعلی جمع کروائی بلکہ کراچی یونیورسٹی کا تصدیقی لیٹر بھی جعلی بنوایا. ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے کالعدم کیا جائے.
عدالت نے جی ایم سیکیورٹی ندیم زبیری کو پینشن دیے جانے کا ہائی کورٹ کا حکم معطل کر دیا.
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،