جنوری 16, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کا دوسرا روز، کاروباری مراکز بند

اوقات کار کے مطابق صرف رمضان بازار ،، دودھ ،، سبزی اور ضروری اشیائے خور و نوش کی دکانیں کھلی رہیں

لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کا دوسرا روز ،،،، کاروباری مراکز ،، شاپنگ مال ،، بازار مارکیٹس بند رہیں  بین الصوبائی ٹرانسپورٹس بھی نہ چلی ،،،، رمضان بازار۔ دودھ ،، سبزی کی دکانیں کھلی رہیں ،، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو سو دس مقدمات درج کئے گئے

لاہور میں ہفتہ اور اتوار تمام قسم کے کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے ،، اوقات کار کے مطابق صرف رمضان بازار ،، دودھ ،، سبزی اور ضروری اشیائے خور و نوش کی دکانیں کھلی رہیں ۔

افطار کے وقت کھانے پینے کی دکانوں پر شہریوں کا رش لگ گیا ،،، افطار کیلئے کھانے پینے کی اشیاء خریدنے والے بیشتر شہریوں نے ایس او پیز کا خیال نہ رکھا

ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کرنے والے افراد دوسروں کو بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کرتے رہے
ضروری ہے کہ خیال رکھا جائے ،، مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ اچھا ہے

لاک ڈاؤن کے دوران قانون شکن لاہوریوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رہیں ،،، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو سو دس مقدمات ،،، ماسک نہ پہننے پر چھئیتر،، سماجی فاصلے پر ایک سو چونتیس شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

About The Author