پاکستانی اداکار علی سفینہ کا کہنا ہے کہ ’میں نے 10 سال ریڈیو میں کام کیا ہے۔
میں نے صرف انجینئرنگ کی تعلیم حاصل نہیں کی ہے بلکہ انڈین کلاسک اور ویسٹرن کلاسک میوزک کی تعیلم بھی حاصل کی ہے۔‘
دیے گئے انٹرویو میں اداکار علی سفینہ نے کہا ہے کہ ’فیچر فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔ میری خواہش ہے کہ
اب میں زیادہ اچھے موضوعات پر کام کروں اور وہ ایسا کام ہو جو پاکستانی انڈسٹری کو بھی اوپر لائے
انہوں نے بتایا کہ ’2016 میں فلم اوئے کچھ کر گزر کا تجربہ بھی کافی اچھا تھا۔
یہ فلم ڈجیٹل اور یوٹیوبر صارفین کے لیے تھی۔ 2017 میں مجھے اینیمیٹڈ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تھا اور یہ فلم بچوں کے لیے تھی۔ اس فلم میں مجھے خلائی مخلوق کے کردار کے لیے آواز دینی تھی۔
اداکار نے کہا کہ ’میرے زیادہ تر کردار پروڈیوسر منتخب کرتے ہیں۔ میں فارغ اوقات میں آن لائن گیمنگ کرتا ہوں یا پھر اسکرپٹ پڑھتا ہوں۔‘
علی سفینہ اس وقت کرونا کی وباء میں مبتلا ہیں اور یہ انٹرویو اداکار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے سے قبل لیا گیا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،