اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد دو سو چھیالیس تک بڑھانے کیلئے پلان تیار

صوبائی وزیر صحت کہتی ہیں روزانہ ویکسین لگانے کی صلاحیت کو دوگنا کیا جائے گا

پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد دو سو چھیالیس تک بڑھانے کیلئے پلان تیار کر لیا گیا

صوبائی وزیر صحت کہتی ہیں روزانہ ویکسین لگانے کی صلاحیت کو دوگنا کیا جائے گا۔۔۔۔

صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ لاہور میں اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت

ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے

اجلاس میں ایک سو گیارہ نئے ویکسینیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا محکمہ صنعت ہسپتالوں میں آکسیجن کی بلاتعطل فراہمی کیلئے محکمہ صحت کو مکمل معاونت فراہم کرے

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا صوبہ میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے

ہسپتالو ں میں بیڈز کی دستیابی سے متعلق عوام کی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 99211136قائم کی گئی ہے۔۔۔

%d bloggers like this: