پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد دو سو چھیالیس تک بڑھانے کیلئے پلان تیار کر لیا گیا
صوبائی وزیر صحت کہتی ہیں روزانہ ویکسین لگانے کی صلاحیت کو دوگنا کیا جائے گا۔۔۔۔
صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ لاہور میں اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت
ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے
اجلاس میں ایک سو گیارہ نئے ویکسینیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا
وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا محکمہ صنعت ہسپتالوں میں آکسیجن کی بلاتعطل فراہمی کیلئے محکمہ صحت کو مکمل معاونت فراہم کرے
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا صوبہ میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے
ہسپتالو ں میں بیڈز کی دستیابی سے متعلق عوام کی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 99211136قائم کی گئی ہے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب