دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ، مختلف واقعات میں پانچ افراد موت کی وادی میں چلے گئے

خودکشی،، حادثہ اور قتل کے واقعات،، شہر میں ایک ہی روز کے دوران پانچ افراد جان سے گئے

لاہور میں چند گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں پانچ افراد موت کی وادی میں چلے گئے

فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو کر اسپتال جا پہنچے۔۔۔

خودکشی،، حادثہ اور قتل کے واقعات،، شہر میں ایک ہی روز کے دوران پانچ افراد جان سے گئے،، ہنجروال میں چالیس سالہ غلام عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

بھاٹی گیٹ سے پچاس سالہ شخص

کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، نامعلوم شخص کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کیا گیا،

رائیونڈ میں بتیس سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت ہوئی، محمد عمر کی لاش اس کے کمرے سے ملی،، جس کی گردن پر گلہ دبانے کے نشانات موجود تھے

ماڈل ٹاؤن میں پستول کو صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے ساٹھ سالہ فاروق جاں بحق ہو گیا

ادھر شاہدرہ ٹاون میں گھریلو ناچاقی ہر زہریلا کیمیکل پینے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

تھانہ ہربنس پورہ، لاری اڈا، اور گلشن راوی کے علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔۔

About The Author