دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کے مشکل وقت میں علی ظفر کی عاجزانہ دعا

اس کے اشعار کچھ اس طرح ہیں ’’بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘‘۔

علی ظفر نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عاجزانہ دعا پڑھ رہے

جس کے اشعار کچھ اس طرح ہیں ’’بے کس پہ کرم کیجئے سرکارِ مدینہ‘‘۔

علی ظفر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہم سب اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

لیکن ایسی کوئی چیز نہیں جسے دعا سے نہ حاصل کیا جا سکتا ہو۔

رمضان کے ان بابرکت ایام میں ایک عاجزانہ دعا شیئر کررہاہوں۔

ہوسکتا ہے اس سے ہم سب کو امن، صحت اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگیوں  اور خوشیوں کو بحال کرنے میں مدد مل سکے۔

علی ظفر نے مزید لکھا اس دعا کو انہوں نے اپنی آواز میں گایا ہے

لیکن اسے اوریجنلی لتا منگیشکر نے گایا تھا۔ اس کی موسیقی نوشاد علی نے دی ہے جب کہ اس کے اشعار شکیل بدایونی نے لکھے ہیں

About The Author