نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہنشاہ ظرافت کو مداحوں سے بچھڑے پینتالیس برس بیت گئے

لیجنڈری اداکار انتیس اپریل انیس سو چھہتر کو جہان فانی سے کوچ کر گیا

کامیاب کامیڈین میں تیز طراری،، حاضر جوابی اور بے ساختہ اداکاری کے اوصاف کا ہونا لازم ہیں،، مزاحیہ اداکار منور ظریف میں یہ تمام خوبیاں بدرجہ اتم موجود تھیں

شہنشاہ ظرافت کو مداحوں سے بچھڑے پینتالیس برس بیت گئے،

فلموں میں کامیڈی ہیرو کا ٹرینڈ سیٹر،، برجستہ جملوں اور اداکاری سے مسکراہٹیں بکھیرنے والا منور ظریف

خود نہ رہا لیکن اس کے نبھائے ہوئے کامیڈی رول مداحوں کے ساتھ فلم بینوں کو اب بھی بے اختیار ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں

نامور اداکار انیس سو چالیس کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوا،، فنی سفر کا آغاز انیس سو اکسٹھ میں ہدایت کار افتخار ملک کی فلم ڈنڈیاں سے کیا

انہوں نے سولہ سال میں تین سو سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں فن کا لوہا منوایا،،، مگر کریئر کی لازوال فلم بنارسی ٹھگ رہی،

جس میں شہنشاہ ظرافت نے مختلف روپ اپنائے اور اپنے ورسٹائل اداکار ہونے کی مہر ثبت کر دی

منور ظریف نے بطور ہیرو خود پر فلمائے جانے والے گیتوں کو بھی مزاحیہ انداز دے کر ہمیشہ کے لئے امر کر دیا

کامیڈی کی دنیا میں شاید ہی کبھی منور ظریف کے منفرد اورنرالے انداز کا خلا پرہو سکے، لیجنڈری اداکار انتیس اپریل انیس سو چھہتر کو جہان فانی سے کوچ کر گیا

About The Author