اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں این سی او سی کی طرز پر کمیٹی قائم

وزیراعلی عثمان بزدار کہتے ہیں کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے پیش نظر روزانہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے

پنجاب میں این سی او سی کی طرز پر کمیٹی قائم کر دی،، وزیراعلی عثمان بزدار کہتے ہیں کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے پیش نظر روزانہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے، عوام سے اپیل ہے ایس او پیز پر عمل کریں

وزیراعلی پنجاب کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس،، بولے صوبہ بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے

ایس او پیز پر عملدرامد کیلئے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے
سردار عثمان بزدار، وزیراعلی پنجاب، اب روزانہ کی بنیاد پر کرونا کی مانیٹرنگ کر کے فیصلے لیے جائیں گے، این سی او سی کی طرز پر کمیٹہ قائم کر دی ہے

سردار عثمان بزدار نے بتایا ویکسین کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب مختص کر دیے، وینٹی لیٹرز کی تعد بڑھا رہے ہیں
سردار عثمان بزدار، وزیراعلی پنجاب، آکسیجن کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کے اقدامات کر رہے ہیں
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا خدا نا کرے کے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ مکمل لاک ڈاون کی طرف جانا پڑے، عوام ایس او پیز پر عمل کریں،،، تاکہ موذی وائرس کو شکست دے سکیں

%d bloggers like this: