: ملتان
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (بزوٹا) کی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی، ڈاکٹر عمران جاوید، ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، ڈاکٹر عمران شریف،
ڈاکٹر نجم الحق، ڈاکٹر اکبر انجم اور جناب یوسف تاثیر سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرونا وبا کے حالیہ اثرات اور اس کی وجہ سے یونیورسٹی کی طویل بندش کے باعث ہونے والے تعلیمی نقصانات پر بحث کی گئی۔
شرکاء نے آن لائن کلاسز اور آن لائن امتحانات کی اہمیت اور افادیت پر اپنی اپنی آراء دیں۔
اجلاس میں ایک اساتذہ تنظیم کی طرف سے آئے روز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پر غیر منطقی تنقید اور بیان بازی کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
بزوٹا عہدیداران کا کہنا تھا کہ اے ایس اے کو کرونا وبا کی وجہ سے اپنی ایک سال کی آئینی مدت میں بھی تمام عرصہ کام کرنے کی مہلت نہیں مل سکی اس کے باوجود انہوں نے بروقت انتخابات کے
انعقاد کی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام رسمی تقاریب بشمول سپورٹس گالا اور تقریب تقسیم انعامات جلد از جلد منعقد کروائیں۔ شرکا کا کہنا تھا کہ
اے ایس اے کو تحلیل کرنے کے لئے جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد ضروری ہے اور وہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک کرونہ کا زور کم نہ ہو اور ادارے کھل نہ جائیں۔ بزوٹا نئے انتخابات کے لیے
مکمل طور پر تیار ہے لیکن اس وقت پانچ سو سے زائد فیکلٹی ممبران کو ایک جگہ اکٹھا کرنا حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ خطرے سے خالی نہ ہوگا۔
بزوٹا عہدے داران نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کھلتے ہی اے ایس اے کو تحلیل کرنے کے لیے جنرل باڈی میٹنگ بلائی جائے اور نئے انتخابات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے تاہم موجودہ
ملتان
ملتان شہر سمیت گردونواح کی عوام نے اندرون شہر، شاہ رکن عالم، نیو ملتان ، گلشن مارکیٹ ، گلگشت کالونی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی شروع کرکے حکومتی احکامات ہوا
میں اڑا دیئے ہیں جس سے شہریوں کی زندگیاں داو پر لگ گئی ہیں، پولیس اور ضلعی حکومت نے چند درجن پتنگیں پکڑ کر سب اچھا کی رپورٹ بھیجوا دی ہے۔
تفصیل کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ پولیس اور ضلعی حکومت کو پتنگوں کا کاروبار کرنے والوں اور اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،
لیکن ملتان پولیس اور ضلعی حکومت کی جانب سے پتنگوں کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف کاروائی صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ،
و اضح رہے کہ پتنگ بازی میں خطرناک کیمیکلز سے بنی ہوئی ڈور استعمال کی جاتی ہیں یہ سامان چائنا اور انڈیا سے منگوایا جاتا ہے، خطرناک کیمیکلز سے بنی ڈور سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات پیدا ہوگئے ہیں،
گذشتہ روز سرکاری تعطیل اور کورونا وائرس کے باعث گھروں میں رہنے والے ہزاروں شہریوں نے اپنے گھروں کے چھتوں پر پتنگ بازی کی اور بسنت منائی ،
شہری محمد ندیم، فرحان نے کہا ہے کہ پولیس بھتہ نہ دینے والے پتنگ بازی کا کاروبار کرنیوالوں کےخلاف کاروائی کرتی ہے
جبکہ بھتہ دینے والوں کو کاروبار کرنےکی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر غیر جانبدرانہ کارروائی کرے
ملتان
چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون، ڈاکٹر ظفر ہانس، عبدالباری جعفری، رافیہ ملک، حانیہ خان اور ایمن خان نے کہا ہے کہ
ہم عمران خان کے دورہ ملتان کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر دورہ تب یاد گار ہو سکتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے وعدے کے مطابق صوبے کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ وسیب کے تمام مسائل کا حل ہے اور سرائیکی صوبے کے قیام پر عمران خان کا نام تاریخ کے انمٹ نقوش پر درج ہو جائے گا۔
ملتان
پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث پری مون سون کی بارشوں کے باعث ملتان شہر کی 800 خستہ حال عمارتیں گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے800 خستہ عمارتوں میں
رہائشی پذیر ہزاروں افراد کی زندگیاں داو پر لگ گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ملتان کی بلڈنگ برانچ نے 800سے زائد خستہ عمارتوں کی فہرست پنجاب حکومت کو کارروائی کیلئے
ارسال کی ہے ، رہائشی گھروں کی مرمت اور گرانے کیلئے 30کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے
جس کی منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو متعدد بار مراسلے ارسال کئے گئے ہیں ۔
ملتان
شہر اور اس کے گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے
تھانہ جلیل آبا د کے علاقہ ڈبل پھاٹک روڈ پر نامعلوم افراد نے بلال سمیت 9 افراد کی جیبوں سے مو بائل فون نکال لئے۔
تھانہ مظفر آباد کے علاقہ شیر شاہ روڈ پر نامعلوم افراد سلمان کی موبائل کی دکان کے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ روپے نقدی اٹھا کر لے گئے۔بوسن رو سے عارف،زکریا ٹاون سے عمران کی مو ٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
تھانہ سیتل ما ڑی کے علاقہ شاہ ٹاون سے نامعلوم افراد ناصر کے گھر سے نقدی و موبائل کل ما لیتی اڑھائی لاکھ رو پے لوٹ کر فرار ہو گئے۔سیتل ماڑی گلی نمبر 3 میں نامعلوم افراد نے کار سوار خان محمد اور اسکے دوست کو روکا اسلحہ کے زور پر موبائل و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اسی علاقے سے اصغر کا مو بائل فون اسکے میڈیکل ہال سے چوری ہو گیا۔سیتل ما ڑی سے کامران قریشی کی گھر کے باہر کھڑی 5 لاکھ مالیت کی مہران کا ر نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے۔
تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ میں سرکای سکول سے نا معلوم افراد سوکر سسٹم و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔
: ملتان
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیک) نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر
صوبہ بھر میں لارج سکیل اسسمنٹ (ایل ایس اے) کا عمل موخر کردیا ہے،
پیف کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹریننگ اور اسسمنٹ کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان
بعد میں کیا جائے گا،نوٹیفیکیشن میں ایل ایس اے کے فوکل پرسنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ
وہ ٹریننگ کے شائع شدہ میٹریل کو تاحکم ثانی اپنی حفاظت میں رکھیں گے۔
اے وی پڑھو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا