اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: ڈیرہ غازیخان۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم کو شفاف بنانے کے لئے ڈیرہ غازیخان ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں ای( E) ٹیسٹنگ سسٹم کا آغاز، ڈی پی او عمر سعید ملک نے افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے لائسنس برانچ میں ای(E) ٹیسٹنگ سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار کو

مزید شفاف بنانے کے لئے ای (E)ٹیسٹنگ سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے، ای ٹیسٹنگ سسٹم کے ذریعے امیدوار بذریعہ کمپیوٹرسسٹم روڈ سائن کا ٹیسٹ دے گا

اور یہ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد اسکا ڈرائیونگ کا پریکٹیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوامی سہولیات اور

شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس ڈرائیونگ لائیسنس کے حصول کو مزید شفاف اور آسان بنانے کیلئے ای ٹیسٹنگ سسٹم کا آغازکیا گیا ہے

اس سسٹم سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں عوام کو مزید شفافیت دیکھنے کو ملیں گی اور امیدوار یہاں آ کر آن لائن ڈرائیونگ روڈ سائن کا ٹیسٹ دے سکیں گے۔


*ڈیرہ غازیخان۔

علاقہ تھانہ گدائی میں رقبہ پر قبضہ کا معاملہ۔ مدعی مقدمہ کی درخواست پر مقدمہ درج قانونی کاروائی شروع، انکوائری کمیٹی قائم* ۔

ایس ایچ او تھانہ گدائی کو مدعی مقدمہ محمد امین عادل نے درخواست دی کہ اس کے رقبہ واقع پائیگاں حدود تھانہ گدائی

میں زاہد حسیین و دیگر ملزمان جو کہ مسلح تھے نے زبر دستی قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ میں نے پولیس ریسکیو 15 پر کال کی۔
پولیس تھانہ گدائی نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی۔

ایس ایچ او تھانہ گدائی نے مدعی مقدمہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 227/21 درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

ُایس ایچ او تھانہ گدائی نے بتایا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف میرٹ پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کے متعلق ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی لیگل پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے جو حقائق پر مشتمل اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں احترام رمضان آرڈیننس، کورونا ایس او پیز اور پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت گرفتاریاں

اور مقدمات درج کرائے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کررہے ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے معائنہ کرتے ہوئے تین ہوٹلوں میں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چار افراد گرفتار کرا دیئے.

انہوں نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا. دال اور آلو کی زائد قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کو چھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

مہدی ملوف نے رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے صورتحا ل کا جائزہ لیا

انہوں نے گندم خریداری مرکز سرور والی، سبزی منڈی اور احساس کفالت سنٹر کا بھی معائنہ کیا.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ 4500روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

تحصیلدار محمد اعظم گوپانگ نے چینی کی زائد قیمت وصول کرنے پر چار مقدمات درج کرانے کے ساتھ بارہ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ کارکنوں کی جائز اجرت اور لیبر قوانین کی پاسداری کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں.

ضلع میں چائلڈ لیبر، جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے محکموں کو فعال کردارادا کرنا ہو گا. انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے بھٹہ جات کے اجلاس کی

صدارت کرتے ہوئے کہی. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر و سیکرٹری کمیٹی شاہد حمید لغاری نے بریفنگ دی.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ صنعتی اداروں کی رجسٹریشن کر کے ورکروں کو سوشل سکیورٹی فراہم
2
کی جائے اداروں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے. اینٹو ں کے بھٹوں اور صنعتی اداروں میں کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نظر آئیں ماہ صیام میں گرانفروشی

ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ کرنے والوں کو پابند سلاسل کیاجائے. انہوں نے یہ بات گزشتہ شب پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ آٹا،

چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے، زائد قیمت وصول کرنے اور گندم کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کی جائے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

گندم کی غیر قانونی طو رپر دوسرے صوبوں میں ترسیل روکنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں متعلقہ محکمو ں کو چیک پوسٹوں پر چوکس رہنا ہو گا.

انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائیں.

دکانداروں کو پابند کیاجائے کہ وہ نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں خلاف ورزی پر قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے.

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا.
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کورٹ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کا موقف سنا.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو امدادی رقم سے محروم کرنے والے

نوسر بازوں اورفراڈیوں کے خلاف کارروائی سلسلہ جاری ہے کوٹ چھٹہ میں ایک، ایک ہزار روپے کی کٹوتی کرنے والے
3
ریٹیلر زوہیب کے خلاف مقدمہ درج کر کے بائیو میٹرک مشین ضبط کر لی گئی. گرفتاریاں عمل میں لانے کے ساتھ
مستحقین کو رقم واپس دلا دی گئی. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر
کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے عوامی شکایات پر احساس کفالت سنٹر کا معائنہ کیا

ریکارڈ کی پڑتال اور مستحقین سے معلومات کے بعد کارروائی کی۔

مستحق خواتین سے ایک ایک ہزار روپے کٹوتی کی جارہی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر نے مستحقین کو رقم واپس دلانے کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ مستحقین کو مالی امداد سے محروم کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا

سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے بھی احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا.

ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور خواتین سے معلومات حاصل کیں.

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ

احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کیلئے بارہ ہزار روپے کی قسط جاری کی گئی ہے

خواتین کم رقم ملنے یا انگوٹھا لگا کر مالی امداد نہ دینے پر متعلقہ محکمے سے رابطہ کریں.

انہوں نے کہاکہ کسی کا معاشی استحصال نہیں ہونے دیاجائے گا.

عوام انتظامیہ کے ساتھ تعان کریں اور نوسر بازوں کی اطلاع فوری دی جائے


ڈیرہ غازیخان۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک کی طرف سے پولیس لاٸن میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

افطار پارٹی میں ڈی پی او عمر سعید ملک سمیت ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا، کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی، پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک، پارلیمنٹیرینز، صدرو ممبران ڈسٹرکٹ بار ،قانون نافذ کرنے والے ادارے

پولیس آفیسران و کانسٹیبلان تک نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا درس دیتا ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے

ماہ رمضان میں قیام امن کو برقرار رکھنے میں کوٸی کسر نہیں چھوڑی گئی اور سخت ملکی و موسمی حالات میں دوران ماہ مقدس کی عبادات نماز صبح سے نماز تراویح کی اداٸیگی

تک ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے ہر جوان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوۓ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیۓ

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کا پہلا عشرہ ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم ہمیشہ کی طرح عوام الناس کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے میں سرخرو ہوں گے

اور آج دوران افطار پارٹی میں ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کو ماہ رمضان میں اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دیتا ہوں اور اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ

عوام کی حفاظت کے لۓ محکمہ پولیس کو چنا گیا ہے ۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کی ہدایت پر ماہ صیام میں عوام کو معاشی ریلیف دلایا جائے گا.

آڑھتی اور کاشتکار رضا کارانہ طو رپر اپنا منافع کم رکھیں. انہوں نے یہ بات ڈی پی او عمر سعید کے ساتھ سرور والی کی سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہی.

ڈپٹی کمشنر نے پھل اور سبزیوں کے معیار کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور سعادتوں کا مہینہ ہے دنیاوی منافع کی بجائے

دنیا اور آخرت کی کامیابی کیلئے کام کیا جائے. انہوں نے کہاکہ سبزی منڈی میں قیمتیں کم ہونے سے غریب عوام کو ریڑھی سے مناسب نرخوں میں پھل اور سبزیاں دستیاب ہو سکیں گی.

ڈ پٹی کمشنر نے کہا کہ نیلامی کی نگرانی کا مقصد قیمتوں کو اعتدال میں رکھ کر پھل

او رسبزیاں عوام کی دسترس میں لانا ہے.


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلا م نظام الدین نے چوٹی زیریں کے رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے پولٹری،مٹن، بیف اور انڈوں کے معیار کا جائزہ لیا.

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر قصاب ایسوسی ایشن کے تعاون سے رمضان بازاروں میں صحت مند گوشت اور انڈے فراہم کیے جا رہے ہیں

انہوں نے کہاکہ سرکاری نرخوں پر گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی ویٹرنری عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں

عوام کی شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی. انہوں نے قصابوں سے کہاکہ وہ صحت مند گوشت کی فراہمی یقینی بنائیں.

اس موقع پر سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر حافظ نذر حسین کھوسہ اور دیگر موجو د تھے.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں کورونا ایس او پیز، احترام رمضان آرڈیننس، پرائس کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے.

گزشتہ روز تحصیل ڈیرہ غازیخان میں دس مقدمات درج کر کے بھاری جرمانے کیے گئے.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے پانچ دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ چھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

تحصیلدار اعظم خ ان گوپانگ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلا ف ورزی پر سات ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ناجائز منافع خورکے خلاف کوٹ چھٹہ میں مقدمہ بھی درج کرادیا


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر اداروں کو متبادل توانائی سولر پر منتقل کیا جا رہاہے.

تحصیل کوہ سلیمان کے بیشتر تعلیمی اداروں، مراکز صحت، قبائلی فورس کے تھانوں کو

سولر انرجی پر منتقل کر دیاگیا.

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا اوردیگر موجو دتھے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد کرایا جائے گا

متعلقہ محکمے لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں
علاوہ ازیں انہوں نے کورٹ کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کے موقف سنے


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے

رحمت اللعالمین ؒ سکالرشپ پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر فوکل پرسن سے

قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق

عامر خالد پروگرام آفیسر پی آئی ٹی بی نمبر 03037777585، ای میل amirkhalid@pitb.gov.pk، ڈاکٹر ریحانہ الیاس ڈپٹی سیکرٹری بورڈ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ

موبائل نمبر 03134454077، ای میل deputysecretaryhed@gmail.com سے سکالرشپ کے سلسلے میں رابطہ کیاجاسکتاہے.


ڈیرہ غازی خان

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج

حبیب خان لغاری نے ڈالہ سے چرس برآمد کرتے ہوئے

ملزم کو گرفتار کر لیا ڈالہ میں چھپائی گئی نو کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی گئی

اور ملزم رزاق خان کے خلاف تھانہ راکھی گاج میں مقدمہ درج کر لیا ہے.

ایس ایچ او تھانہ راکھی گاج حبیب خان لغاری نے کہا ہے کہ

کمانڈنٹ حمزہ سالک کی قیادت میں سمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی.


ڈیرہ غازی خان

صوبائی محتسب کے ریجنل ایڈوائزر کے مراسلہ کے مطابق محتسب پنجاب کی مداخلت

اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر ارشاد احمد کی مدعیت میں تھانہ ریتڑہ تونسہ میں

بلال و عمران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

جس پر مظلوم کی داد رسی ممکن ہو گئی.

مدعی اور اہل علاقہ نے محتسب پنجاب کی کاوشوں کو سراہا ہے.


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں میں احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تین ہوٹل سربمہر کردئیے گئے۔

روزہ خوری پر ہوٹل سٹاف سمیت پانچ افراد افراد گرفتار کرلئے گئے 15 ہزار روپے

جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے کارروائی کی۔

انہوں نے چٹ سرکانی روڈ اور دیہی علاقوں میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے

تحت کارروائی کرتے ہوئے چینی 90 روپے میں فروخت کرنے پر

مقدمات درج کرکے دو دکاندار گرفتار کرا دئیے


ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ شاہصدر دین پولیس کی کاروائی ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہصدر دین کے

تفتیشی آفیسر محمد جاوید ASI نے دوران کاروائی ملزم غلام اکبر ولد میر محمد سے پسٹل معہ گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا

اس دوران ایس ایچ او تھانہ شاہصدر دین منیر احمد کا کہنا تھا کہ

شر پسند عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

%d bloggers like this: