دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں 8 ماہ کا بچہ بھی کورونا کا شکار

متاثرہ بچے کا علاج گھر میں ہی جاری ہے اور اس کی حالت بہتر ہے

پشاور:

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں 8 ماہ کا بچہ بھی کورونا کا شکار ہوگیا۔

متاثرہ بچے کا علاج گھر میں ہی جاری ہے اور اس کی حالت بہتر ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ دوبیان گاؤں کے رہائشی آٹھ ماہ کے میاں محمد آدم شاہ نامی بچے کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو

آیا ہے۔ بچے کا خاندان پہلے سے کورونا میں مبتلا ہے

اور اس کے 14 میں سے 11 افراد کورونا پازیٹو ہیں جن میں 8 سالہ بچہ ادانہ، 40 سالہ

خاتون منیزہ اکبر، 42 سالہ لیلی، 36 سالہ بابر، 65 سالہ شیرین، 69 سالہ موہینا شامل ہیں۔

About The Author