نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرتارپور،بیساکھی میلہ پر انڈیا سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے

انڈیا سے آئے 818 سکھ یاتری لاہور سے بذریعہ بس کرتارپور پہنچیں گے

نارووال :

آج کرتارپور میں بیساکھی میلہ پر انڈیا سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے ۔
انڈیا سے آئے 818 سکھ یاتری لاہور سے بذریعہ بس کرتارپور پہنچیں گے ۔

 کرتارپور میں مہمان سکھ یاتری کا والہانہ استقبال کیا جائے گا ۔
سکھ یاتریوں پر گل پاشی اور بگے پیش کیا جائے گا ۔

اندر جیت سنگھ
دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری بابا گورونانک کے گردوارہ پر حاضری دیں گے ۔
سکھ یاتری بابا گورونانک کی سمادی اور قبر پر ماتھا ٹیکیں گے ۔

اندر جیت سنگھ
بیساکھی میلہ کے حوالے سے مذہبی رسومات بھی اداء کی جائیں گی ۔
بیساکھی کے موقع پر سکھ یاتری خوشی سے میٹھائی بھی تقسیم کریں گے ۔

 دنیا بھر سے آئی سکھ سنگتیں نگر کرتن کا جلوس بھی نکالیں گی ۔
نگر کرتن کا جلوس گوردوارہ کرتارپور سے زیرو لائن تک جائے گا ۔

 نگر کرتن جلوس کے شرکا زیرو لائن پر انڈیا سے درخواست کریں گے ۔
انڈیا گورنمنٹ سکھ سنگتوں کو کرتارپور راہداری کے راستے سے کرتارپور آنے دے ۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈیا سکھ سنگتیں کرتارپور سے نگر کرتن کا جلوس نکالیں گی ۔

نگر کرتن کا جلوس بسوں پر گردوارہ سے زیرو لائن پر جائے گا ۔
واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے سکھ یاتری کرتارپور راہداری منصوبہ بھی دیکھیں گے ۔
بیساکھی میلہ میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان انڈیا دبئی امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے سکھ

یاتری پہنچیں گے ۔
کرتارپور میں بیساکھی میلہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
کرتارپور میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے ۔

 فول پروف سیکورٹی کے پیش نظر کرتارپور جانے والے تمام راستوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔

 سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے کرتارپور میں میڈیکل کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے ۔

About The Author