پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں کورونا کیسز کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پی ایم اے کی طرف سے سربراہ این سی او سی کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ
کورونا کے باعث نئے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے۔
پاکستان میں کورونا سے مزید 110 افراد انتقال کر گئے
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ
ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث اب تک 15982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ 45182 افراد عالمی وبا سے متاثر بھی ہو چکے ہیں
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب