اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آ گئی
پنجاب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کیسز کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔۔۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے اقدامات بارے اجلاس ہوا
جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے سپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت پر بھی غور کیا گیا ہے
گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا
ان خصوصی عدالتوں میں مقدمات کے فیصلوں کیلئے وقت کی حد بھی مقرر کریں گے
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری
وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب وسیم اختر رامے اور سیکرٹری قانون بہادرعلی خان سمیت دیگر شریک ہوئے۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،