دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاگل خانے جانے کی خبروں کے بعد اداکارہ میرا اب کیا نیا لانے والی ہیں؟

اداکارہ نے مداحوں کو اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ کس پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں

فلم اسٹار و پروڈیوسر میرا نے پاگل خانے جانے کی خبروں کے بعد اب مداحوں کے لیے اب بہت جلد کچھ نیا لانے کا اعلان کردیا ہے۔

اس ضمن میں اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں اُن کے ہمراہ اداکار ہمایوں سعید، پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں اور ندیم بیگ کو بھی دیکھا جاسکتا ھے

فلم اسٹار و پروڈیوسر میرا نے پاگل خانے جانے کی خبروں کے بعد اب مداحوں کے لیے اب بہت جلد کچھ نیا لانے کا اعلان کردیا ہے۔

اس ضمن میں اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں اُن کے ہمراہ اداکار ہمایوں سعید، پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں اور ندیم بیگ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کسی نئے پراجیکٹ کے سیٹ پر لی گئی ہے۔

میرا نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بہت جلد آرہا ہے۔‘

اداکارہ نے مداحوں کو اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ وہ کس پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں تاہم میرا کی اس پوسٹ نے اُن کے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔

About The Author