مئی 11, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد انتقال کر گئے

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ضیا شاہد نے اردو صحافت کو نئ اختراعات سے روشناس کرایا۔ مرحوم ضیا شاہد حقیقی معنوں میں اردو صحافت کے محسن ہیں۔
روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد انتقال کرگئے وہ گزشتہ کئی دنوں سے شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے
وزیراعلی عثمان بزدار کا خبریں کے بانی ایڈیٹر ۔سینئر صحافی ضیا شاہد کے انتقال پر اظہار افسوس سامنے آیاہے۔وزیراعلی عثمان بزدار کا سوگوار خاندان اور خبریں گروپ کے کارکنوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ضیا شاہد نے اردو صحافت کو نئ اختراعات سے روشناس کرایا۔ مرحوم ضیا شاہد حقیقی معنوں میں اردو صحافت کے محسن ہیں۔

اسی طرح آج ہی انسانی حقوق کی آواز بننے والے پاکستان کے معروف صحافی آئی اے رحمان انتقال بھی کر گئے۔

انسانی حقوق کے علمبردار، آئی اے رحمٰن کے اہلخانہ کے مطابق آئی اے رحمٰن  شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔

 آئی اے رحمٰن 1930ء میں ہریانہ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ اُن کی عمر 90 برس تھی۔

آئی اے رحمٰن نے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے ذریعے عوامی حقوق کی جدوجہد سمیت آزادی اظہار، انصاف کی فراہمی اور آئین کے تحفظ کے لیے بھی قلم سے جدوجہد کی۔

آئی اے رحمٰن تقریباً 65 برس صحافت سے وابستہ رہے، انہوں نے صحافت کےپلیٹ فارم سے ملک کے مختلف مسائل کو اجاگر کیا۔

آئی اے رحمٰن تقریباً دو دہائی تک ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے ڈائریکٹر رہے، آئی اے رحمٰن 2017ء تک ایچ آرسی پی میں سیکریٹری جنرل بھی رہے۔

آئی اے رحمٰن نے صحافت کے کیریئر کا آغاز ایک اخبار میں بطور رپورٹر کیا تھا اور باقاعدگی سے اہم موضوعات پر کالم بھی لکھتے رہے۔

سیکریٹری جنرل ایچ آر سی پی حارث خلیق نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران آئی اے رحمٰن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی اے رحمٰن کے انتقال سے مزاحمت کی تحریک یتیم ہوگئی ہے۔

حارث خلیق نے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری آئی اے رحمان کا مشن تھا، آئی اے رحمٰن مفلوک الحال لوگوں کی آواز تھے۔

دوسری جانب آئی اے رحمٰن کے انتقال پر پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

قمرزمان کائرہ  آئی اے رحمٰن کے انتقال پر کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالی مرحوم آئی اے رحمٰن کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر دے،  ملک انسانی حقوق کی علمبردار، ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔

چودھری منظور نے کہا ہے کہ ملک کے محروم طبقات کے لیے آواز اٹھانا آئی اے رحمٰن کا مشن تھا۔

حسن مرتضی کی جانب سے آئی اے رحمٰن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستانی صحافت ایک غیر جانبدار اور پروفیشنل جرنلسٹ سے محروم ہوگئی ہے۔

آئی اے رحمان کی نماز جنازہ بعدازنماز عشا ادالاہور میں ادا کی جائےگی

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

https://fb.watch/4tqfvX3xtd/

%d bloggers like this: