اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ مایا علی کا خوبصورت انداز مداحوں کو کیسے بھایا؟

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

خوبرو اداکارہ مایا علی کا خوبصورت انداز مداحوں کو بھا گیا ہے۔ 

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 

تصاویر کے ساتھ مایا نے تحریر کیا کہ ’خوشی چھوٹے چھوٹے لمحات کو جینے کا نام ہے‘۔

 

مایا علی کی ان تصاویر کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور ان کی خوبصورتی کا راز پوچھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی ایک مداح نے لکھا ہے کہ آپ کو دیکھنا ہی اصل خوشی ہے۔

 

معروف اداکارہ آئمہ بیگ نے بھی اداکارہ مایا علی کی تصاویر کو سراہا ہے اور ایموجی بنا کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

%d bloggers like this: